آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرئے گی


آسٹریلیا نے آئندہ برس کے اوائل میں وائٹ بال سیریز کیلئے پاکستان کے دورہ کی تصدیق کردی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے نئے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے آن لائن پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میرے خیال میں یہ ایک مرتبہ پھر پاکستان کا اچھا دورہ ہو گا۔ پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے شیڈول کا ایک اہم حصہ ہے۔ ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز کے لئے پاکستان آسٹریلیا کی آپس میں اچھی بات چیت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید سیریز کے لیے مواقع تلاش کرنا ہیں جو یقینی طور پر ہم کریں گے، ہم پاکستان میں سیریز کھیلنا چاہیں گے، 2022 میں طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کیا تھا، ‎2022 میں دورہ بہت شاندار رہا تھا، آسٹریلیا ٹیم کا اچھا استقبال ہوا، اس طرح کی سیریز مزید ہوتی ہیں تو بہت اچھا ہو گا۔ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ ہم بگ بیش لیگ میں زیادہ سے زیادہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہیں گے، پاکستان کے کھلاڑیوں کی کمیونٹی میں بہت مقبولیت ہے، اس میں کوئی شک نہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ پوری دنیا سے بی بی ایل کے لئے کھلاڑیوں کی توجہ حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے سرکردہ کھلاڑی آتے ہیں تو یقینی طور پر وہ یہاں لطف اندوز ہوں گے، سرکردہ کھلاڑیوں کی وجہ سے لیگ ان کی ٹیمز اور فرنچائزز کے لئے بہت اچھا ہوگا، پاکستانی کھلاڑیوں کے حوالے سے اس وقت بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، مجھے امید ہے کہ بی بی ایل کے اگلے ایڈیشن کیلئے چند کھلاڑیوں کی توجہ ضرور حاصل کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی، ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پر غیریقینی کے بادل

ایشیا کپ کا انعقاد کب ہوگا؟ سوالیہ نشان برقرار

کرکٹ کا انوکھا واقعہ: انگلینڈ ٹیم سائیکلوں پر گراؤنڈ میں پہنچ گئی

آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس کا تاج پاک بھارت جوڑی کے نام

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

آئی پی ایل فائنل: رائل چیلنجرز بنگلور چیمپئن بن گئی، ’وراٹ کوہلی نے خود کو لیڈر، فائٹر اور لیجنڈ ثابت کیا‘

صحتمند رہنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہئے، رانا ثنا اللہ

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرئے گی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی

انڈیا کی میزبانی میں ویمن ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم سری لنکا میں میچ کھیلے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹس میں پہلی بار پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

جنوبی افریقی کرکٹر ہینرک کلاسن کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ساؤتھ ایشین گیمز 2026 کی میزبانی قرعہ پاکستان کے نام

’ادلے کا بدلہ‘: انڈیا میں ویمنز ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار پر پاکستان کے میچز سری لنکا منتقل

گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، ٹی20 کے لیے دستیاب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی