نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل


نیوزی لینڈ کرکٹ  بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26 کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستانی نژاد کرکٹر سمیت متعدد نئے چہرے شامل ہیں جبکہ بڑے نام باہر ہو گئے ہیں۔ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر مچل ہَے اور پاکستانی نژاد آل راؤنڈر محمد عباس ان چار نئے کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں 2025-26 کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ کے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ سال کے دوران وائٹ بال کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھائی تھی۔ فاسٹ بولر زیک فولکس اور لیگ سپنر آدھی اشوک کو بھی پہلی بار قومی ریٹینر لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں مجموعی طور پر 20 کھلاڑی شامل ہیں۔کین ولیمسن نے اس بار کنٹریکٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹِم سیفرٹ اور لاکی فرگوسن بھی کنٹریکٹ لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ان کھلاڑیوں کے ساتھ عارضی بنیادوں پر کھیلنے کے انتظامات کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔گزشتہ سال کے کنٹریکٹ ہولڈرز میں سے ایش سودھی، اعجاز پٹیل اور جوش کلارکسن اس فہرست سے باہر ہو گئے ہیں، جبکہ ٹِم ساؤتھی نے حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔نئے شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں سے مچل ہَے نے رواں سال پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں ناقابلِ شکست 99 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جبکہ محمد عباس نے اسی سیریز میں صرف 24 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ون ڈے ڈیبیو پر سب سے تیز ففٹی کا ریکارڈ قائم کیا۔زیک فوکس اب تک دس ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف انہوں نے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ اشوک نے 2023 میں تین بین الاقوامی میچز کھیلے تھے، جبکہ وہ مارچ میں پاکستان کے خلاف سکواڈ کا حصہ بھی رہے۔ حالیہ دورہ بنگلہ دیش میں نیوزی لینڈ اے ٹیم کی جانب سے انہوں نے چار روزہ میچ میں 54 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں اور متاثرکن کارکردگی دکھائی۔Congratulations to Muhammad Abbas, Adi Ashok, Zak Foulkes and Mitch Hay who have all accepted their first BLACKCAPS central contractsStory | https://t.co/fPWWu82opD pic.twitter.com/DyAu66hsu4— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) June 3, 2025یہ کنٹریکٹ لسٹ ایک پینل نے مرتب کی جس میں ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ بھی شامل تھے۔ وہ وائٹ بال کوچنگ سے دستبردار ہو چکے ہیں اور جلد یہ فیصلہ متوقع ہے کہ آیا وہ ٹیسٹ کوچ کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے یا نہیں۔آنے والے کنٹریکٹ سائیکل میں نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ شیڈول نسبتاً ہلکا ہے، جس میں جولائی کے آخر سے زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ (جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ نہیں ہیں) اور کرسمس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ہوم ٹیسٹ شامل ہیں۔ اگلے سال انڈیا اور سری لنکا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ ترجیح ہوں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او سکاٹ وینِنک نے کہا ’مچ، محمد، آدی اور زَیک کے ساتھ کنٹریکٹ ہماری کرکٹ سسٹم سے ابھرنے والے شاندار ٹیلنٹ کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کھلاڑیوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور ان کی ٹیم کے لیے کھیلنے کی لگن بہت متاثرکن ہے۔ یہ فہرست ہماری ٹیلنٹ پول کی گہرائی اور ورسٹیلٹی کو ظاہر کرتی ہے۔‘نیوزی لینڈ مینز ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ ہولڈرز محمد عباس، آدتیہ اشوک، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زَیک فولکس، مچ ہَے، میٹ ہنری، کائل جیمی سن، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ہنری نکولس، وِل او’ رورک، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچل سینٹنر، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ، وِل یَنگ۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

جشن کے شور میں لوگوں کی چینخیں دبا دیں۔۔ آئی پی ایل جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کیوں شدید تنقید کی زد میں آگئے؟

کھیل کے میدان میں پاکستان کی شاندار فتوحات، مزید 10 گولڈ میڈل جیت لیے

وزیرِاعلیٰ سندھ اور چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، حیدرآباد میں کرکٹ کی بحالی پر گفتگو

پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی، ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پر غیریقینی کے بادل

ایشیا کپ کا انعقاد کب ہوگا؟ سوالیہ نشان برقرار

کرکٹ کا انوکھا واقعہ: انگلینڈ ٹیم سائیکلوں پر گراؤنڈ میں پہنچ گئی

آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس کا تاج پاک بھارت جوڑی کے نام

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

آئی پی ایل فائنل: رائل چیلنجرز بنگلور چیمپئن بن گئی، ’وراٹ کوہلی نے خود کو لیڈر، فائٹر اور لیجنڈ ثابت کیا‘

صحتمند رہنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہئے، رانا ثنا اللہ

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرئے گی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی

انڈیا کی میزبانی میں ویمن ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم سری لنکا میں میچ کھیلے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹس میں پہلی بار پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

جنوبی افریقی کرکٹر ہینرک کلاسن کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی