’ادلے کا بدلہ‘: انڈیا میں ویمنز ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار پر پاکستان کے میچز سری لنکا منتقل


Getty Imagesخواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز انڈیا کے بجائے سری لنکا میں کھیلیں جائیں گے۔سری لنکا رواں سال ویمنز ورلڈ کپ کے ان میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں پاکستان شرکت کر رہا ہے۔ یہ فیصلہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچوں کے حوالے سے جاری انتظامات کا حصہ ہے۔رواں سال کے اوائل میں انڈیا کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے سے انکار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دونوں ممالک کی میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں نیوٹرل مقامات متعارف کرائے تھے، جسے ہائبرڈ ماڈل بھی کہا جاتا ہے۔ دسمبر میں اعلان کردہ منصوبے کے تحت کوئی بھی ملک آئی سی سی ایونٹ کے لیے دوسرے ملک کا سفر نہیں کرے گا۔تیس ستمبر سے دو نومبر تک جاری رہنے والے ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے انڈیا کے شہروں بنگلورو، گوہاٹی، اندور اور وشاکھاپٹنم کے ساتھ اب سری لنکا کا شہر کولمبو بھی شامل ہوگا۔کولمبو پاکستان کے سات گروپ میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں انڈیا اور انگلینڈ کے خلاف میچ بھی شامل ہیں۔اگر پاکستان ٹورنامنٹ میں آگے تک پہنچ جاتا ہے تو یہ سیمی فائنل اور فائنل کی میزبانی بھی کرے گا۔بنگلورو افتتاحی میچ کی میزبانی کرے گا جس میں انڈیا شامل ہوگا اور اگر پاکستان فائنل تک نہیں پہنچتا تو فائنل بھی یہیں ہوگا۔یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ اپریل میں ہی واضح طور پر یہ کہہ چکے تھے کہ پاکستان کی جانب سے خواتین کی ٹیم انڈیا نہیں جائے گی اور اب ’انڈیا کو انتظامات کرنے ہیں کہ (پاکستان کے) میچز کہاں ہوں گے۔‘’فلائٹ کروا رہے ہیں جلدی سے پکڑ‘: ناٹنگھم سے لاہور تک کا ناقابلِ یقین سفر کرنے والے سکندر رضا نے بازی قلندرز کے حق میں کیسے پلٹیسعودی عرب میں فٹبال ورلڈ کپ کے لیے نئے سٹیڈیم کی تعمیر اور پاکستانی مزدور کی ہلاکت: ’بس یہ ہونا تھا، اب کوئی کچھ نہیں کر سکتا‘’الٹی پھینک کھڑی ہو جائے گی‘: سچن سمیت بہترین بلے بازوں کو چکرانے والی گیند کے موجد کی کہانیچیمپیئنز ٹرافی: کیا سارے میچز دبئی میں کھیلنے سے انڈیا کو ’غیر منصفانہ برتری‘ ملیآٹھ ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کے شیڈول کی مکمل فہرست کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔آسٹریلیا دفاعی ورلڈ کپ چیمپیئن ہے، جس نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے پچھلے ٹورنامنٹ کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔میچوں کی سریلنکا منتقلی سے ایک ممکنہ مسئلہ موسم ہو سکتا ہے کیونکہ اکتوبر سری لنکا میں سال کے نمی والے مہینوں میں سے ایک ہے۔https://twitter.com/kalson/status/1929522251189141812پاکستان اور انڈیا کے درمیان گذشتہ ماہ ہونے والی کشیدگی سے قبل بھی دونوں ممالک بڑے ٹورنامنٹسکے علاوہ ایک دوسرے کے خلاف میچ نہیں کھیل رہے تھے۔چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کشیدگی میں اضافہ ہوا۔اگرچہ پاکستان نے 2023میں مردوں کے 50اوورز کے ورلڈ کپ کے لیےانڈیا کا دورہ کیا تھا لیکنانڈیا نے اس سال کے اوائل میں پاکستان کا سفر نہیں کیا تھا۔آئی سی سی کے انتظامات کے تحت انڈیا نے اپنے میچ دبئی میں کھیلے اور ہر میچ ایک ہی مقام پر کھیلنے کے بعد ٹرافی اپنے نام کی۔مئی میں دونوں ممالک کے درمیان سرحد پار فوجی حملوں کے باعث انڈین پریمیئر لیگ اور پاکستان سپر لیگ دونوں کو معطل کر دیا گیا تھا۔تاہم اب آئی پی ایل کا فائنل منگل کو کھیلا جائے گا۔پاکستانی شائیقن کرکٹ کا کہنا یہ ادلے کا بدلہ ہے کیونکہ انڈیا پاکستان آ کر کھیلنے سے انکار کرتا رہا ہے تو اس بار پاکستان نے بھی وہی کیا۔ایک سوشل میڈیا صارف عمر فاروقنے لکھا ’پاکستان نے ادلے کا بدلہ دیتے ہوئے آئی سی سی ایونٹ کے لیے انڈیا کا دورہ کرنے سے انکار کیا کیونکہ انڈیا نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔‘ہنسی کرونیئے: میچ فکسنگ میں ملوث سابق جنوبی افریقی کپتان جو اپنے ساتھ کئی راز لے گئےسعودی عرب میں فٹبال ورلڈ کپ کے لیے نئے سٹیڈیم کی تعمیر اور پاکستانی مزدور کی ہلاکت: ’بس یہ ہونا تھا، اب کوئی کچھ نہیں کر سکتا‘’فلائٹ کروا رہے ہیں جلدی سے پکڑ‘: ناٹنگھم سے لاہور تک کا ناقابلِ یقین سفر کرنے والے سکندر رضا نے بازی قلندرز کے حق میں کیسے پلٹی90 میٹر کی شاندار تھرو کے باوجود چاندی کا تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑہ جنھیں ارشد ندیم سے متعلق وضاحتیں دینی پڑیں’الٹی پھینک کھڑی ہو جائے گی‘: سچن سمیت بہترین بلے بازوں کو چکرانے والی گیند کے موجد کی کہانی

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی، ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پر غیریقینی کے بادل

ایشیا کپ کا انعقاد کب ہوگا؟ سوالیہ نشان برقرار

کرکٹ کا انوکھا واقعہ: انگلینڈ ٹیم سائیکلوں پر گراؤنڈ میں پہنچ گئی

آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس کا تاج پاک بھارت جوڑی کے نام

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

آئی پی ایل فائنل: رائل چیلنجرز بنگلور چیمپئن بن گئی، ’وراٹ کوہلی نے خود کو لیڈر، فائٹر اور لیجنڈ ثابت کیا‘

صحتمند رہنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہئے، رانا ثنا اللہ

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرئے گی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی

انڈیا کی میزبانی میں ویمن ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم سری لنکا میں میچ کھیلے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹس میں پہلی بار پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

جنوبی افریقی کرکٹر ہینرک کلاسن کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ساؤتھ ایشین گیمز 2026 کی میزبانی قرعہ پاکستان کے نام

’ادلے کا بدلہ‘: انڈیا میں ویمنز ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار پر پاکستان کے میچز سری لنکا منتقل

گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، ٹی20 کے لیے دستیاب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی