پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا


تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔اتوار کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے 197 رنز کا ہدف پاکستان نے 18 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے سات چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے محمد حارث 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ان کے علاوہ صائم ایوب 45، حسن نواز 26 اور صاحبزادہ فرحان ایک رن پر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان سلمان علی آغا 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن مرزا نے دو جبکہ تنظیم حسن شاقب نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے تھے۔بنگلہ دیش کی جانب سے پرویرز حسین ایمان 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ان کے علاوہ تنزید حسن 42، توحید ہردوئی 25، کپتان لٹن داس 22، شمیم حیسن آٹھ، مہدی حسن مرزا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جاکر علی 15 اور تنظیم حسن شاقب آٓٹھ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔سات چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے محمد حارث نے 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی (فوٹو: اے ایف پی)پاکستان کی جانب سے حسن علی اور عباس آفریدی نے دو، دو جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا تھا۔اس سے قبل سیریز کے پہلے اور دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز جیت لی تھی۔اس میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی تھی، فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ عباس آفریدی کو شامل کیا گیا تھا۔پاکستان کی پلیئنگ الیوناس میچ میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، حسن نواز، سلمان علی آغا، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، عباس آفریدی اور ابرار احمد پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیوناس میچ میں تنزید حسن، لٹن داس، توحید ہردوئی، ذاکر علی، شمیم حسین، مہدی حسن مرزا، پرویز حسین، تنظیم حسن شاقب، حسن محمود، خالد احمد اور رشاد حسین بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی، ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پر غیریقینی کے بادل

ایشیا کپ کا انعقاد کب ہوگا؟ سوالیہ نشان برقرار

کرکٹ کا انوکھا واقعہ: انگلینڈ ٹیم سائیکلوں پر گراؤنڈ میں پہنچ گئی

آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس کا تاج پاک بھارت جوڑی کے نام

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

آئی پی ایل فائنل: رائل چیلنجرز بنگلور چیمپئن بن گئی، ’وراٹ کوہلی نے خود کو لیڈر، فائٹر اور لیجنڈ ثابت کیا‘

صحتمند رہنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہئے، رانا ثنا اللہ

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرئے گی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی

انڈیا کی میزبانی میں ویمن ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم سری لنکا میں میچ کھیلے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹس میں پہلی بار پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

جنوبی افریقی کرکٹر ہینرک کلاسن کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ساؤتھ ایشین گیمز 2026 کی میزبانی قرعہ پاکستان کے نام

’ادلے کا بدلہ‘: انڈیا میں ویمنز ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار پر پاکستان کے میچز سری لنکا منتقل

گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، ٹی20 کے لیے دستیاب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی