ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے ہیرو ارشد ندیم کا والہانہ استقبال


ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشدندیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ہے۔ اولمپکس کے بعد ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا میدان مار کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے جیولین تھرورارشد ندیم جنوبی کوریا سے لاہورپہنچ گئے۔ائیرپورٹ پر اہل خانہ،اسپورٹس بورڈ حکام اور شہریوں نے قومی ہیرو کا والہانہ استقبال کیا۔ارشدندیم کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شاندار کامیابی کیلئے دعاؤں پر والدین ، ساتھیو ں اور اہل وطن کے شکر گزار ہیں،پاکستان میں بھی ایتھلیٹکس چپمپئن شپ ہونی چاہیے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع ملے۔انہوں نے کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 50 سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل ملا ہے ، انشا اللہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل اپنے نا م کریں گے۔پاک بھارت جنگ کے حوالے سے سوال پر ارشد ندیم نے پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم اپنی بہاد ر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ایشین ایتھلیٹکس کی تاریخ میں 1973 کے بعد پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ اس ایونٹ میں 1973 میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی، ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پر غیریقینی کے بادل

ایشیا کپ کا انعقاد کب ہوگا؟ سوالیہ نشان برقرار

کرکٹ کا انوکھا واقعہ: انگلینڈ ٹیم سائیکلوں پر گراؤنڈ میں پہنچ گئی

آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس کا تاج پاک بھارت جوڑی کے نام

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

آئی پی ایل فائنل: رائل چیلنجرز بنگلور چیمپئن بن گئی، ’وراٹ کوہلی نے خود کو لیڈر، فائٹر اور لیجنڈ ثابت کیا‘

صحتمند رہنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہئے، رانا ثنا اللہ

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرئے گی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی

انڈیا کی میزبانی میں ویمن ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم سری لنکا میں میچ کھیلے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹس میں پہلی بار پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

جنوبی افریقی کرکٹر ہینرک کلاسن کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ساؤتھ ایشین گیمز 2026 کی میزبانی قرعہ پاکستان کے نام

’ادلے کا بدلہ‘: انڈیا میں ویمنز ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار پر پاکستان کے میچز سری لنکا منتقل

گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، ٹی20 کے لیے دستیاب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی