ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ فائنل: ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا


جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا۔سنیچر کو ہونے والے مقابلے میں ارشد ندیم نے 86.34 میٹر کی تھرو کے ساتھ جیولن تھرو کا فائنل اپنے نام کر لیا۔انڈیا کے یش دیر سنگھ نے 85.16 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ جاپان کے یوتا ساکی یاما نے 83.75 میٹر کی تھرو کے ساتھ  برونز میڈل اپنے نام کیا۔ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں 75.64، دوسری کوشش میں 76.80 میٹر کی تھرو پھینکی جبکہ تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر آ گئے تھے۔ارشد ندیم کے علاوہ پاکستان سے ہی تعلق رکھنے والے محمد یاسر نے بھی  جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں حصہ لیا۔محمد یاسر نے پہلی کوشش میں 70.53، دوسری کوشش میں 75.39 جبکہ تیسری کوشش میں 75.50 میٹر کی تھرو کی۔جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں محمد یاسر کی آٹھویں پوزیشن رہی۔جمعے کو ارشد ندیم نے اپنی پہلی ہی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل میں جگہ بنا لی تھی۔اس مقابلے سے قبل ارشد ندیم نے ایک پیغام میں اپنی کامیابی کے لیے قوم سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ’یہ پیرس اولمپکس کے بعد میرا پہلا مقابلہ ہے۔ برائے کرم دعا کریں کہ میں فائنل کے لیے کوالیفائی کر لوں۔‘’میرے لیے دعا کریں کہ میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کے لیے میڈل جیت سکوں۔‘خیال رہے کہ ارشد ندیم نے گذشتہ برس پیرس اولمپکس میں طویل ترین جیولن تھرو کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا اور سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ارشد ندیم کی فتح اس لیے بھی زیادہ متاثر کن ہے کیونکہ وہ پنجاب کے ایک گاؤں میں کچے اینٹوں کے مکان میں پیدا ہوئے اور وہیں ان کی پرورش ہوئی۔ انہوں نے خود سے تیار کیے جیولن سے گندم کے کھیتوں میں تربیت حاصل کی۔ان کی اس کامیابی پر انہیں پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے سول ایوارڈ ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

صحتمند رہنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہئے، رانا ثنا اللہ

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرئے گی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی

انڈیا کی میزبانی میں ویمن ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم سری لنکا میں میچ کھیلے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹس میں پہلی بار پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

جنوبی افریقی کرکٹر ہینرک کلاسن کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ساؤتھ ایشین گیمز 2026 کی میزبانی قرعہ پاکستان کے نام

’ادلے کا بدلہ‘: انڈیا میں ویمنز ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار پر پاکستان کے میچز سری لنکا منتقل

گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، ٹی20 کے لیے دستیاب

پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے ہیرو ارشد ندیم کا والہانہ استقبال

کیا سلمان علی آغا نے بابراعظم کو انسٹا گرام پر ان فالو کر دیا ہے؟

آئی پی ایل نئے چیمپیئن کا منتظر: شریاس ایئر نے ’پہلے ویر کے لیے ٹرافی جیتی اب زارا کے لیے جیتنے کی باری ہے‘

ہنسی کرونیے جن سے کرکٹ کے ’بھگوان‘ کو سب سے زیادہ خوف آتا تھا

تیسرا ٹی20: پاکستان کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی