فلم پروموشن کے دوران فرحان سعید شدید تنقید کی زد میں آگئے، وجہ کیا بنی؟


گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کے میدان میں اپنی کامیابی کا سکہ جمانے والے فرحان سعید کو بھارتی برانڈ کا لباس زیب تن کرنا مہنگا پڑ گیا۔ فرحان سعید ان دنوں اپنی فلم شمشیر کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ یہ قومی کھیل ہاکی پر بنائی گئی ایک فلم ہے جس سے مداحوں کو کافی امیدیں ہیں۔ہاکی ایک ایسا کھیل جس سے پاکستانیوں کی یادیں وابستہ ہے۔ ایک وقت تھا قومی ٹیم کو طوطی بولتا تھا اور دنیا کی کوئی ٹیم ہمارے سامنے ٹھہر نہ پاتی تھی۔جب فلم بینوں کو قومی کھیل پر بنائی گئی فلم شمشیر کا پتا چلا تو ہر جانب اس کی دھوم مچ گئی لیکن فرحان سعید کی ایک حرکت مداحوں کو پسند نہ آئی۔فرحان سعید نے فلم کی تشہری تقریب میں منفرد نظر آنے کے لیے مغربی لباس زیب تن کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔جہاں چند صارفین نے توجہ دلائی کہ فرحان سعید نے جو لباس پہن رکھا ہے وہ دراصل ایک بھارتی ڈیزائنر کا تیار کردہ ہے۔جس پر صارفین کی بڑی تعداد نے فرحان سعید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک جانب بھارت پاکستان میں معصوم شہریوں پر بم برسا رہا ہے اور دوسری جانب ہمارے فنکار ان کے بنائے ہوئے لباس کو فروغ دے رہے ہیں۔اداکار فرحان سعید کے مداحوں اور فلم بینوں کی بڑی تعداد نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے اپنی انڈسٹری کو فروغ دیا جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ثمینہ پیرزادہ اسکرین سے دور کیوں رہیں؟ اداکارہ کا بڑا انکشاف

ٹک ٹاکرقتل کیس، ثنا یوسف کا قاتل پولیس نے فیصل آباد سے دھرلیا

مشہورڈیزائنرایچ ایس وائے کا فواد خان، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

معروف ڈرامانگار سائرہ رضا انتقال کرگیئں

مشہورڈیزائنرکا ایچ ایس وائے کا فواد خان، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

نیٹ فلکس شو ’اسکوئڈ گیم 3‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

بچے فوراً بیمار پڑ جاتے ہیں۔۔ ندا یاسر گھر والوں کی تصویریں لگانے سے خوفزدہ کیوں ہوگئیں؟

معروف ڈرامہ نگار سائرہ رضا انتقال کر گئیں۔۔ گھر والوں نے اچانک انتقال کی کیا وجہ بتائی؟

پورا جہاز صرف ہمارے لئے۔۔ جنت مرزا نے حج کے سفر کو بھی شو آف کا زریعہ بنا لیا ! بہن نے ساری پول کھول دی ! دیکھیں

انڈین انفلوئنسر جنھیں مسلمانوں کے خلاف مبینہ نفرت انگیزی پر گرفتار کیا گیا

انڈین انفلوئنسر شرمشٹھا پنولی جنھیں مسلمانوں کے خلاف مبینہ نفرت انگیزی پر گرفتار کیا گیا

علی ظفرنیا گانا کب ریلیز کریں گے؟

منیب بٹ کا اونٹ کس کی وجہ سے بھاگا؟ وجہ بتانے کے ساتھ مداحوں سے اپیل بھی کردی

اداکار منیب بٹ پر قربانی سے پہلے بڑا دھچکا

قربانی کے لئے ایسی بات کہتے شرم آنی چاہئیے۔۔ آئی فون سے قربانی کے جانور کا موازنہ ! صارفین نے نعمان اعجاز کے لتے لے لئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی