مشہورڈیزائنرکا ایچ ایس وائے کا فواد خان، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ


معروف فیشن ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے فواد خان، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر پر بھارت کے خلاف باتیں نہ کرنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تینوں اداکاروں کو جانتے ہیں، تینوں سچے پاکستانی اور ملک کے لیے جان دینے کو تیار رہتے ہیں۔ ایچ ایس وائے نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں تینوں اداکاروں پر کی جانے والی تنقید پر بات کی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ تینوں اداکاروں پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے بھارت کے خلاف زیادہ کھل کر بات نہیں کی تو ایچ ایس وائے نے اس سے اتفاق کیا لیکن ساتھ ہی کہا کہ تینوں اداکاروں نے اپنے حساب سے ملک کے لیے بات کی لیکن عوام کو ان کی بات کم لگی۔ایچ ایس وائے کے مطابق تینوں فلم انڈسٹری کی بڑی شخصیات ہیں، اس لیے لوگوں کی ان سے بہت زیادہ توقعات تھیں۔فیشن ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ عوام نے سوچا ہوگا کہ فواد خان، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر بھارت کے خلاف ان کی توقعات کے عین مطابق سخت رد عمل دیں گے جو شاید تینوں اداکاروں نے نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے حساب سے تینوں اداکاروں نے اپنا رد عمل دیا لیکن عوام کو ان کا رد عمل کم لگا اور لوگوں کو ان سے زیادہ توقعات تھیں۔ایچ ایس وائے کا کہنا تھا کہ وہ تینوں اداکاروں کو اچھی طرح جانتے ہیں، لوگوں کی ان پر تنقید اپنی جگہ لیکن وہ اپنے ساتھی اداکاروں کی طرف داری کریں گے۔فیشن ڈیزائنر نے کہا کہ فواد خان محب وطن پاکستانی ہیں، وہ ویسے بھی کم رائے دیتے ہیں جب کہ ماہرہ خان بھی پکی پاکستانی ہیں، وہ ملک کے لیے مرنے کو تیار رہتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر ابھی انڈسٹری میں نئی ہیں لیکن وہ انہیں بھی جانتے ہیں، وہ ان کی دوست ہے، ان کے مشترکہ دوست بھی ہیں۔وہ بھی سچی اور محب وطن پاکستانی ہیں، ملک پر جان دینے کو تیار رہتی ہیں۔خیال رہے کہ تینوں اداکاروں پر اس وقت سخت تنقید کی گئی تھی جب تینوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تنازع کے دوران بھارتی جارحیت کی مذمت نہیں کی تھی۔تینوں اداکاروں نے اگرچہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر 7 مئی کو کیے جانے والے حملوں کی مذمت کی تھی لیکن انہوں نے بھارت کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال نہیں کیا تھا۔اس سے قبل 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کی بھی تینوں شخصیات نے مذمت کرتے ہوئے سیاحوں کے قتل پر اظہار افسوس کیا تھا لیکن انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کی مذمت نہیں کی تھی۔سوشل میڈیا صارفین اور بعض اداکاروں نے بھی تینوں اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور کہا تھا کہ تینوں شخصیات کو بھارت کے الزامات کو مسترد کرنے سمیت بھارت کے خلاف سخت الفاط کا استعمال کرنا چاہیے تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ارب پتی یوٹیوبرشادی پر ادھار مانگنے پر مجبور

حنا خان کی شادی کے جوڑے پر اس نشان کا کیا مطلب ہے؟ دیکھیں خوبصورت تصویریں

’دیمک‘: پاکستانی ہارر فلم جس کی کہانی ایک ’اصلی واقعے‘ پر مبنی ہے

دیمک: جذبات بھی ہیں اور مسالہ بھی جو ناظرین کو سیٹ سے باندھے رکھے، سونیا حسین

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

چاہت فتح علی خان نے خود کو بہترین گلوکار قرار دے دیا

عریقہ حق کا صبا قمر سے متعلق بڑا بیان

مردوں کے تشدد کو ڈراموں میں اچھا بنا کر دکھاتے ہیں۔۔ ثنا یوسف کا قتل ! ایمن سلیم من مست ملنگ پر کیوں پھٹ پڑیں؟

ثمینہ پیرزادہ اسکرین سے دور کیوں رہیں؟ اداکارہ کا بڑا انکشاف

ٹک ٹاکرقتل کیس، ثنا یوسف کا قاتل پولیس نے فیصل آباد سے دھرلیا

مشہورڈیزائنرایچ ایس وائے کا فواد خان، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

معروف ڈرامانگار سائرہ رضا انتقال کرگیئں

مشہورڈیزائنرکا ایچ ایس وائے کا فواد خان، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

نیٹ فلکس شو ’اسکوئڈ گیم 3‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

بچے فوراً بیمار پڑ جاتے ہیں۔۔ ندا یاسر گھر والوں کی تصویریں لگانے سے خوفزدہ کیوں ہوگئیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی