ارب پتی یوٹیوبرشادی پر ادھار مانگنے پر مجبور


دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر مسٹر بیسٹ جن کے ارب پتی ہونے میں کوئی شک نہیں وہ اپنی شادی کےلیے پیسے ادھار لینے پر مجبور ہوگئے۔ دنیا بھر میں اپنی ویڈیوز کی وجہ سے مشہور انفلوئنسر جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے جبکہ وہ یو ٹیوب پر مسٹر بیسٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس زیادہ ذاتی پیسے نہیں ہیں اور وہ اپنی شادی کےلیے والدہ سے رقم ادھار لیں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایک (سابقہ ٹوئٹر) پر انھوں نے پوسٹ شیئر کی کہ انھو نے اپنی آنے والی شادی کے اخراجات کی میں مدد کے لیے اپنی والدہ سے رقم ادھار مانگی ہے۔مسٹر بیسٹ نے ایکس پر کہا کہ "میرے پاس ذاتی طور پر بہت کم پیسے ہیں کیونکہ میں ہر چیز کی دوبارہ سرمایہ کاری کرتا ہوں (میرے خیال میں اس سال ہم کانٹینٹ پر ایک چوتھائی ارب خرچ کریں گے)”۔انھوں نے مزید لکھا کہ "ستم ظریفی یہ ہے کہ میں اپنی آنے والی شادی کی ادائیگی کے لیے اصل میں اپنی ماں سے ڈالرز ادھار لے رہا ہوں، تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ کاغذات کے تحت جو کاروبار میرے پاس ہیں وہ بہت قیمتی ہیں”۔سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے ایک سلطنت بنائی، کانٹینٹ پر کروڑوں خرچ کیے اور پھر بھی شادی کے لیے ماں کی مدد، عاجزی برقرار رکھیں لیجنڈ۔ایک اور صارف نے لکھا کہ "لیکن جو پیسہ آپ اپنی ماں سے ادھار لے رہے ہیں وہ شاید آپ نے نے ہی انھیں دیے ہونگے، ایک شخص نے لکھا کہ "مجھے امید ہے کہ یہ ایک مذاق ہے، 10 سالہ بچے کے علاوہ کوئی بھی اس پر یقین نہیں کرے گا”۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ اور ’ دیمک’ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

مشہور ہونے کے لئے کچھ لڑکیاں اپنی ویڈیو خود لیک کرتی ہیں۔۔ الزام یا سچائی ! عریقہ حق کا چونکا دینے والا بیان

اداکارہ حنا خان 13 سالہ پرانے دوست راکی جیسوال سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ارب پتی یوٹیوبرشادی پر ادھار مانگنے پر مجبور

حنا خان کی شادی کے جوڑے پر اس نشان کا کیا مطلب ہے؟ دیکھیں خوبصورت تصویریں

’دیمک‘: پاکستانی ہارر فلم جس کی کہانی ایک ’اصلی واقعے‘ پر مبنی ہے

دیمک: جذبات بھی ہیں اور مسالہ بھی جو ناظرین کو سیٹ سے باندھے رکھے، سونیا حسین

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

چاہت فتح علی خان نے خود کو بہترین گلوکار قرار دے دیا

عریقہ حق کا صبا قمر سے متعلق بڑا بیان

مردوں کے تشدد کو ڈراموں میں اچھا بنا کر دکھاتے ہیں۔۔ ثنا یوسف کا قتل ! ایمن سلیم من مست ملنگ پر کیوں پھٹ پڑیں؟

ثمینہ پیرزادہ اسکرین سے دور کیوں رہیں؟ اداکارہ کا بڑا انکشاف

ٹک ٹاکرقتل کیس، ثنا یوسف کا قاتل پولیس نے فیصل آباد سے دھرلیا

مشہورڈیزائنرایچ ایس وائے کا فواد خان، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

معروف ڈرامانگار سائرہ رضا انتقال کرگیئں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی