مشہور ہونے کے لئے کچھ لڑکیاں اپنی ویڈیو خود لیک کرتی ہیں۔۔ الزام یا سچائی ! عریقہ حق کا چونکا دینے والا بیان


"کئی لڑکیاں شہرت کی خاطر اپنی ویڈیوز خود لیک کرتی ہیں" "پہلے مجھے ان لڑکیوں سے ہمدردی ہوتی تھی، لیکن اب سمجھ آ گیا ہے کہ کچھ خود ہی ایسا کرتی ہیں۔ کچھ عرصہ شہرت میں رہنے کے بعد جب توجہ ختم ہونے لگتی ہے تو وہی لوگ اپنی ہی ویڈیوز لیک کر دیتے ہیں تاکہ دوبارہ خبروں میں آئیں... مگر ایسی لڑکیاں بہت کم ہیں۔" یہ جملے کسی تجزیہ کار کے نہیں بلکہ پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور ڈیجیٹل انفلوئنسر عریقہ حق کے ہیں، جو حالیہ انٹرویو میں ایک ایسے موضوع پر کھل کر بول گئیں جس پر اکثر سوشل میڈیا پر صرف سرگوشیاں ہوتی ہیں۔ عریقہ، جن کے ٹک ٹاک پر 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور جو عاصم اظہر کے ہٹ گانے 'تم تم' سمیت کئی میوزک ویڈیوز میں جلوہ گر ہو چکی ہیں، اب محض ایک فنکارہ نہیں بلکہ اپنی بات کو بےباکی سے رکھنے والی آواز بن کر ابھری ہیں۔ انٹرویو کے دوران جب ان سے لیک ہونے والی ویڈیوز کے حوالے سے سوال ہوا تو عریقہ نے بلا جھجک کہا کہ بعض اوقات یہ سب ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی بار کچھ خواتین شہرت کی ڈھلتی روشنی کو واپس حاصل کرنے کے لیے خود یہ قدم اٹھاتی ہیں — اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب ہر لیک ویڈیو کو افسوس کی نظر سے نہیں دیکھتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رجحان بہت محدود ضرور ہے، مگر موجود ہے، اور اس پر بات کرنا ضروری ہے تاکہ حقیقت اور مظلومیت میں فرق کیا جا سکے۔ عریقہ حق کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا پر ذاتی نوعیت کی ویڈیوز کا معاملہ ایک حساس اور بار بار زیر بحث آنے والا موضوع ہے۔ ان کا انداز فکر شاید کئی لوگوں کو چونکا دے، مگر یہ سچ بھی ہے کہ آج کی ڈیجیٹل دنیا میں شہرت کا کھیل اکثر اصولوں سے بالاتر ہو چکا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ اور ’ دیمک’ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

مشہور ہونے کے لئے کچھ لڑکیاں اپنی ویڈیو خود لیک کرتی ہیں۔۔ الزام یا سچائی ! عریقہ حق کا چونکا دینے والا بیان

اداکارہ حنا خان 13 سالہ پرانے دوست راکی جیسوال سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ارب پتی یوٹیوبرشادی پر ادھار مانگنے پر مجبور

حنا خان کی شادی کے جوڑے پر اس نشان کا کیا مطلب ہے؟ دیکھیں خوبصورت تصویریں

’دیمک‘: پاکستانی ہارر فلم جس کی کہانی ایک ’اصلی واقعے‘ پر مبنی ہے

دیمک: جذبات بھی ہیں اور مسالہ بھی جو ناظرین کو سیٹ سے باندھے رکھے، سونیا حسین

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

چاہت فتح علی خان نے خود کو بہترین گلوکار قرار دے دیا

عریقہ حق کا صبا قمر سے متعلق بڑا بیان

مردوں کے تشدد کو ڈراموں میں اچھا بنا کر دکھاتے ہیں۔۔ ثنا یوسف کا قتل ! ایمن سلیم من مست ملنگ پر کیوں پھٹ پڑیں؟

ثمینہ پیرزادہ اسکرین سے دور کیوں رہیں؟ اداکارہ کا بڑا انکشاف

ٹک ٹاکرقتل کیس، ثنا یوسف کا قاتل پولیس نے فیصل آباد سے دھرلیا

مشہورڈیزائنرایچ ایس وائے کا فواد خان، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

معروف ڈرامانگار سائرہ رضا انتقال کرگیئں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی