اداکارہ حنا خان 13 سالہ پرانے دوست راکی جیسوال سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں


انڈیا کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والی معروف ادکارہ حنا خان اپنے پرانے دوست راکی جیسوال سے ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر جوڑے نے ایک مشترکہ پوسٹ میں اپنی شادی کا اعلان کیا ہے۔جوڑے کی جانب سے شادی کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں تاہم ہندوستان ٹائمز کے مطابق شادی کی یہ تقریب سادہ نوعیت کی تھی جس میں حنا خان اور راکی جیسوال کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں پوسٹ پر اداکارہ نے لکھا ’دو مختلف دنیاؤں سے ہم نے محبت کا ایک جہان بسایا، ہمارے اختلافات مٹ گئے، دل ایک ہوئے، ایک ایسا رشتہ بنا جو صدیوں تک قائم رہے گا۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم ایک دوسرے کا مسکن، نور اور امید ہیں، آج ہمارا بندھن محبت اور قانون دونوں میں قائم ہو گیا ہے، بطور بیوی اور شوہر آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے طلبگار ہیں۔‘اگر آپ حنا خان کے دلہن والے روپ کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو جان لیجیے کہ انہوں نے مکمل طور پر منیش ملہوترا کا ڈیزان کیا ہوا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔    View this post on Instagram           A post shared by (@realhinakhan)یاد رہے کہ حنا خان اور راکی جیسوال کا رشتہ 13 برس پر محیط ہے۔ ان کی پہلی ملاقات مشہور ٹی وی ڈرامہ ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی، جہاں حنا نے ’اکشرا‘ کا کردار نبھایا تھا اور راکی جیسوال اس ٹی وی سیریل کے پروڈیوسر تھے۔سنہ 2017 میں انہوں نے اپنے رشتے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا۔دوسری جانب گزشتہ ایک سال کے دوران حنا خان چھاتی کے کینسر کے خلاف اپنی جدوجہد کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔جون 2024 میں انہوں نے سٹیج تھری بریسٹ کینسر میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا تھا اور تب سے وہ اپنی صحت کی صورتحال پر کھل کر بات کرتی رہی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ اور ’ دیمک’ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

مشہور ہونے کے لئے کچھ لڑکیاں اپنی ویڈیو خود لیک کرتی ہیں۔۔ الزام یا سچائی ! عریقہ حق کا چونکا دینے والا بیان

اداکارہ حنا خان 13 سالہ پرانے دوست راکی جیسوال سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ارب پتی یوٹیوبرشادی پر ادھار مانگنے پر مجبور

حنا خان کی شادی کے جوڑے پر اس نشان کا کیا مطلب ہے؟ دیکھیں خوبصورت تصویریں

’دیمک‘: پاکستانی ہارر فلم جس کی کہانی ایک ’اصلی واقعے‘ پر مبنی ہے

دیمک: جذبات بھی ہیں اور مسالہ بھی جو ناظرین کو سیٹ سے باندھے رکھے، سونیا حسین

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

چاہت فتح علی خان نے خود کو بہترین گلوکار قرار دے دیا

عریقہ حق کا صبا قمر سے متعلق بڑا بیان

مردوں کے تشدد کو ڈراموں میں اچھا بنا کر دکھاتے ہیں۔۔ ثنا یوسف کا قتل ! ایمن سلیم من مست ملنگ پر کیوں پھٹ پڑیں؟

ثمینہ پیرزادہ اسکرین سے دور کیوں رہیں؟ اداکارہ کا بڑا انکشاف

ٹک ٹاکرقتل کیس، ثنا یوسف کا قاتل پولیس نے فیصل آباد سے دھرلیا

مشہورڈیزائنرایچ ایس وائے کا فواد خان، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

معروف ڈرامانگار سائرہ رضا انتقال کرگیئں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی