رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ اور ’ دیمک’ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز


میگا بجٹ رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ اور ہارر کامیڈی فلم ’دیمک‘ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا۔ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے ’لو گُرُو‘ کے ذریعے تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی کی ہے جب کہ ’دیمک‘ کے ذریعے فیصل قریشی اور ثمینہ پیرزادہ جیسے اداکار بھی طویل عرصے بعد بڑے پردے پر دکھائی دے رہے ہیں۔’لو گُرو‘ گزشتہ تین سال میں ریلیز ہونے والی پہلی میگا بجٹ اور میگا کاسٹ فلم ہے، اس سے قبل آخری بار ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ریلیز ہوئی تھی۔گزشتہ تین سال کے دوران پاکستان میں چھوٹے بجٹ اور چھوٹی کاسٹ پر مبنی فلمیں ریلیز ہوتی رہیں، اس بار ’لو گرو‘ کے علاوہ ’دیمک‘ جیسی میگا کاسٹ فلم بھی سینماؤں کی زینت بنی ہے۔’دیمک‘ میں فیصل قریشی کے علاوہ ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ اور سونیا حسین بھی شامل ہیں، اس کی ہدایات رافع راشدی نے دی ہے۔’لو گُرُو‘ میں بھی جاوید شیخ، احمد علی بٹ اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں، اس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے۔ دونوں فلموں کا باکس آفس پر مقابلہ ہوگا، تاہم شائقین اور فلمی مبصرین کے اندازوں کے مطابق ’لو گُرُو‘ کمائی میں ’دیمک‘ کو پیچھے چھوڑ دے گی اور ہمایوں سعید و ماہرہ خان کی فلم کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے گی۔دونوں فلموں کا پریمیئر رواں ہفتے کراچی میں ہوا تھا، پہلے دیمک کا پریمیئر ہوا تھا جب کہ 5 جون کی شب کو ’لو گرو‘ کا پریمیئر منعقد کیا گیا۔ہمایوں سعید نے ’لو گُرُو‘ کی پروموشن کے دوران بتایا تھا کہ مذکورہ فلم ان کی مہنگی ترین فلم ہے، جس میں 25 کروڑ روپے سے بھی زائد کا بجٹ لگا اور انہیں پوری امید ہے کہ فلم 100 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرے گی۔پروموشن کی ایک تقریب کے دوران ماہرہ خان نے بھی فلم کی کمائی 100 کروڑ روپے تک جانے کی اجتماعی دعا بھی کرائی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ اور ’ دیمک’ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

مشہور ہونے کے لئے کچھ لڑکیاں اپنی ویڈیو خود لیک کرتی ہیں۔۔ الزام یا سچائی ! عریقہ حق کا چونکا دینے والا بیان

اداکارہ حنا خان 13 سالہ پرانے دوست راکی جیسوال سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ارب پتی یوٹیوبرشادی پر ادھار مانگنے پر مجبور

حنا خان کی شادی کے جوڑے پر اس نشان کا کیا مطلب ہے؟ دیکھیں خوبصورت تصویریں

’دیمک‘: پاکستانی ہارر فلم جس کی کہانی ایک ’اصلی واقعے‘ پر مبنی ہے

دیمک: جذبات بھی ہیں اور مسالہ بھی جو ناظرین کو سیٹ سے باندھے رکھے، سونیا حسین

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

چاہت فتح علی خان نے خود کو بہترین گلوکار قرار دے دیا

عریقہ حق کا صبا قمر سے متعلق بڑا بیان

مردوں کے تشدد کو ڈراموں میں اچھا بنا کر دکھاتے ہیں۔۔ ثنا یوسف کا قتل ! ایمن سلیم من مست ملنگ پر کیوں پھٹ پڑیں؟

ثمینہ پیرزادہ اسکرین سے دور کیوں رہیں؟ اداکارہ کا بڑا انکشاف

ٹک ٹاکرقتل کیس، ثنا یوسف کا قاتل پولیس نے فیصل آباد سے دھرلیا

مشہورڈیزائنرایچ ایس وائے کا فواد خان، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

معروف ڈرامانگار سائرہ رضا انتقال کرگیئں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی