پورا جہاز صرف ہمارے لئے۔۔ جنت مرزا نے حج کے سفر کو بھی شو آف کا زریعہ بنا لیا ! بہن نے ساری پول کھول دی ! دیکھیں


"یہ حج ہے یا شو آف؟" "شاید ان کے والد نے پرائیویسی کیلئے پورا جہاز ہی بک کروالیا ہو!" "یہ بزنس کلاس ہو سکتی ہے، ویسے بھی ایئرلائن والے پہلے بزنس کلاس مسافروں کو بٹھاتے ہیں۔" "میری اٹلی سے فلائٹ میں بھی صرف دو مسافر تھے، یہ کوئی نئی بات نہیں!" یہ ہیں وہ تبصرے جو جنت مرزا کی حج روانگی سے متعلق وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے کیے، اور بات صرف اتنی نہیں رکی، تنقید کا دائرہ وسیع ہوتا چلا گیا۔ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا، جو فیشن، لپ سنک اور اپنی ڈیجیٹل موجودگی کی وجہ سے مشہور ہیں، حالیہ دنوں میں اپنے پہلے سفر حج پر روانہ ہوئیں۔ انہوں نے روانگی سے قبل والد، والدہ اور بہن علیشبہ انجم کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ گلوں کے ہار پہنے ہوئے نظر آئیں۔ کمنٹس میں دعائیں اور مبارکبادوں کا ہجوم تھا، مگر پھر کہانی نے نیا رخ اختیار کیا۔ جنت مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دکھا رہی تھیں کہ ان کی حج فلائٹ کا جہاز مکمل طور پر خالی تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایسا منظر انہوں نے آخری بار کورونا کے دنوں میں دیکھا تھا۔ اسی لمحے ان کے دعوے نے سوشل میڈیا پر تنقید کا دروازہ کھول دیا۔ جہاز کے خالی مناظر، نماز کی جگہ کی شوٹنگ، اور فخر سے سنایا گیا "پوری فلائٹ صرف میرے لیے" کا تاثر، کئی صارفین کو دکھاوا محسوس ہوا۔ کچھ نے کہا یہ نجی لمحہ تھا جسے سادگی سے گزارا جانا چاہیے تھا، جبکہ دیگر نے مشورہ دیا کہ حج جیسے مقدس سفر کو وی لاگنگ سے دور رکھا جائے۔ یاد رہے، جنت مرزا نے اپنی ڈیجیٹل کریئر کا آغاز ٹک ٹاک سے کیا، جہاں لاکھوں کی تعداد میں فالوورز حاصل کرنے کے بعد وہ پنجابی فلم تیرے باجرے دی راکھی میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔ تاہم اداکاری کے میدان میں وہ اس مقبولیت کو برقرار نہ رکھ سکیں، جو سوشل میڈیا پر ان کا خاصا ہے۔ اب وہ حج کی سعادت کے لیے نکلی ہیں، مگر ان کا یہ روحانی سفر بھی کمرشل بن گیایسا سفر جو نجی ہونا چاہیے تھا، مگر اسکرینز پر چھا گیا۔ البتہ جنت مرزا کی بہن اور ٹک ٹاکر علیشبہ انجم نے ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے یہ فلائٹ مکمل طور پر بُک نہیں کی تھی اور نہ ہی ایسا کوئی دعویٰ کیا گیا۔ خالی جہاز میں سفر کا تجربہ غیرمعمولی تھا، اس لیے ہمیں یہ دلچسپ لگا اور ہم نے ویڈیو بنائی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ارب پتی یوٹیوبرشادی پر ادھار مانگنے پر مجبور

حنا خان کی شادی کے جوڑے پر اس نشان کا کیا مطلب ہے؟ دیکھیں خوبصورت تصویریں

’دیمک‘: پاکستانی ہارر فلم جس کی کہانی ایک ’اصلی واقعے‘ پر مبنی ہے

دیمک: جذبات بھی ہیں اور مسالہ بھی جو ناظرین کو سیٹ سے باندھے رکھے، سونیا حسین

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

چاہت فتح علی خان نے خود کو بہترین گلوکار قرار دے دیا

عریقہ حق کا صبا قمر سے متعلق بڑا بیان

مردوں کے تشدد کو ڈراموں میں اچھا بنا کر دکھاتے ہیں۔۔ ثنا یوسف کا قتل ! ایمن سلیم من مست ملنگ پر کیوں پھٹ پڑیں؟

ثمینہ پیرزادہ اسکرین سے دور کیوں رہیں؟ اداکارہ کا بڑا انکشاف

ٹک ٹاکرقتل کیس، ثنا یوسف کا قاتل پولیس نے فیصل آباد سے دھرلیا

مشہورڈیزائنرایچ ایس وائے کا فواد خان، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

معروف ڈرامانگار سائرہ رضا انتقال کرگیئں

مشہورڈیزائنرکا ایچ ایس وائے کا فواد خان، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

نیٹ فلکس شو ’اسکوئڈ گیم 3‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

بچے فوراً بیمار پڑ جاتے ہیں۔۔ ندا یاسر گھر والوں کی تصویریں لگانے سے خوفزدہ کیوں ہوگئیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی