حارث رؤف اور فہیم اشرف کو بکرے نہیں ملے۔۔ پھر کیا ہوا؟ دلچسپ ویڈیو


عیدالاضحیٰ کی تیاریاں ہر طرف زور و شور سے جاری ہیں، لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو ستاروں کو قربانی کے جانور کی تلاش میں ایسی آزمائش کا سامنا کرنا پڑا جو ان کے لیے میچ جیتنے سے بھی زیادہ مشکل بن گئی۔ فاسٹ بولر حارث رؤف اور آل راؤنڈر فہیم اشرف منڈی تو پہنچے، مگر دل کو بھانے والا بکرا ہاتھ نہ آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں کھلاڑی خوب تیار ہو کر جانوروں کی خریداری کے لیے منڈی پہنچے۔ ویڈیو میں حارث اور فہیم پنجابی میں دکانداروں سے بھاؤ تاؤ کرتے دکھائی دیے، لیکن آخرکار تمام کوششیں بےسود ثابت ہوئیں۔ نہ قیمت پر بات بنی، نہ دل کو لگنے والا جانور ملا۔ کافی وقت اور مشقت کے بعد جب بکرے کی تلاش بےنتیجہ رہی تو دونوں نے دنبے خرید کر ہی اپنی قربانی مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔ Bargains, banter and Bakras! 🐐Check out @HarisRauf14 and @iFaheemAshraf's fun-filled trip to the Bakra Mandi 🤩🎥 𝑾𝑨𝑻𝑪𝑯 𝑭𝒖𝒍𝒍 𝑽𝒊𝒅𝒆𝒐 ➡️ https://t.co/cAqb4rz73Z#EidAlAdha2025 pic.twitter.com/UBS6XtbS9Y— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 6, 2025 دوسری جانب، عید کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور تمام کھلاڑیوں نے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی، اور اس بات پر زور دیا کہ خوشی کے اس موقع پر ان لوگوں کو بھی یاد رکھا جائے جو زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ خواتین کرکٹرز نے بھی یہی پیغام دیا کہ حقیقی خوشی تب ہی مکمل ہوتی ہے جب معاشرے کے کمزور طبقے کو بھی اس میں شریک کیا جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

مودی کو جی سیون اجلاس میں مدعو کرنے پر کینیڈا کی سکھ برادری وزیر اعظم کارنی سے ناراض

منشیات کی ’خطرناک مقدار سمگل کرنے کی سازش‘: پاکستانی نژاد آصف حفیظ عرف ’سلطان‘ کو امریکہ میں 16 برس قید کی سزا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کو دو اہم ذمہ داریاں ملنے پر انڈیا میں تشویش کیوں؟

حضرت ابراہیم کی ’بڑی آزمائش‘: قربانی کا تصور اسلام، یہودیت اور مسیحیت میں

نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں وسیم اکرم کا مجسمہ: ایک تو صورت وہ نہیں اوپر سے 1999 کی تلخ یاد، سوشل میڈیا پر فینز سخت نالاں

’ہر طرف موت اور تباہی تھی‘: جب آپریشن بلیو سٹار کے بعد تعفن زدہ لاشیں ’شراب پلا کر اٹھوائی گئیں‘

درجنوں خواتین کا ریپ کرنے والے ڈاکٹر کو 21 سال قید کی سزا: ’مریضوں کا نامناسب انداز میں معائنہ کرتے ہوئے ڈیوڈرنٹ بھی استعمال کیا‘

پہلگام حملے کے بعد انڈیا اور پاکستان کشیدگی کا ایک ماہ: چار روزہ تنازع نے دونوں ملکوں کو کیسے بدلا؟

قربانی کا مزہ تو پاکستان میں ہے

صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔۔ جرمن سفیر قربانی کا جانور خریدتے نڈھال ! ویڈیو بھی شیئر کردی

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے گرنے والے طیاروں کے پائلٹ کہاں گئے؟ شہزاد اقبال کے انکشافات

پاکستان مذاکرات کے لیے تیار ہے، امید کرتے ہیں کہ انڈیا امریکی صدر کی ’عظیم کوششوں‘ کو سبوتاژ نہیں کرے گا: بلاول بھٹو

پاکستان انڈیا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے تیار ہے، انڈین حکومت بھی آگے بڑھے: بلاول بھٹو زرداری

روس کے یوکرین میں ڈرون اور میزائل حملے، کم از کم پانچ افراد ہلاک، 80 زخمی

حارث رؤف اور فہیم اشرف کو بکرے نہیں ملے۔۔ پھر کیا ہوا؟ دلچسپ ویڈیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی