مودی کو جی سیون اجلاس میں مدعو کرنے پر کینیڈا کی سکھ برادری وزیر اعظم کارنی سے ناراض


Getty Imagesکینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اپنے انڈین ہم منصب نریندر مودی کو آئندہ جی سیون اجلاس میں مدعو کیا ہے جس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران سرد مہری کا شکار انڈیا، کینیڈا تعلقات بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔جمعے کو دونوں رہنماؤں کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی۔ کارنی کے دفتر کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم نے مودی کو جی سیون اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جسے مودی نے قبول کیا۔ جبکہ دونوں رہنماؤں نے رابطے بحال رکھنے پر اتفاق کیا۔مودی نے ایکس اکاؤنٹ پر کارنی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں کے بیچ جون کے وسط میں اجلاس کے دوران ملاقات ہو گی۔سابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ملک کی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کا الزام انڈیا پر لگایا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے بیچ تعلقات خراب ہوئے تھے۔ جون 2023 کے دوران ہردیپ سنگھ نجر کو برٹش کولمبیا میں ایک گردوارے کے باہر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ہردیپ سنگھ نجر کا قتل: ’انڈیا کینیڈا پر وہ الزمات لگا رہا ہے جو وہ پاکستان پر عائد کرتا ہے‘کینیڈا میں قتل ہونے والے خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ کا گاؤں: ’اس نے یہاں کبھی کسی سے لڑائی نہیں کی‘انٹیلیجنس معلومات کے باوجود امریکہ اور کینیڈا سکھ علیحدگی پسند رہنما کا قتل روکنے میں ناکام کیوں ہوئے؟سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں کینیڈا میں گرفتار ہونے والے تین انڈین شہری کون ہیں؟ نجر انڈیا میں سکھوں کے لیے الگ ریاست یعنی خالصتان کے قیام کا مطالبہ کرتے تھے۔ انڈیا ان پر دہشتگردی کا الزام لگاتا تھا اور اس کا دعویٰ تھا کہ وہ مسلح علیحدگی پسند تحریک کے سربراہ ہیں۔ نجر کے حمایتی ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔نجر کی موت کے بعد سے چار انڈین شہریوں کو تاحال گرفتار کیا جا چکا ہے۔ٹروڈو کا الزام تھا کہ انڈین حکومت اس قتل میں ملوث تھی۔ رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے کہا تھا کہ اس بات کے ٹھوس شواہد ہیں کہ انڈیا کینیڈین سرزمین پر پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہے۔انڈیا نے سختی سے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ اس تنازع کے بعد انڈیا اور کینیڈا نے ایک دوسرے کے سفیروں اور سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا تھا۔Getty Imagesمودی کو مدعو کرنے پر تنقید، کارنی کا ردعملمودی کو مدعو کرنے پر کینیڈا کی سکھ برادری نے کارنی پر تنقید کی ہے مگر کینیڈین وزیر اعظم نے اس فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ اگرچہ انڈیا جی سیون کا رکن ملک نہیں تاہم مودی نے گذشتہ کئی اجلاسوں میں شرکت کی ہے۔جمعے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جی سیون اجلاس کے میزبان کارنی نے کہا کہ اہم گفتگو کے دوران مخصوص ملکوں کا میز پر ہونا ضروری ہے۔کینیڈا کے بیان کے مطابق کارنی اور مودی نے 'قانون نافذ کرنے کے بارے میں اور سکیورٹی خدشات سے متعلق بات چیت جاری رکھنے پر' اتفاق کیا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا مودی نجر کے قتل میں ملوث تھے تو کارنی نے جواب دیا کہ قانونی عمل کے دوران اس پر تبصرہ کرنا نامناسب ہو گا۔کینیڈا کی سکھ برادری نے مودی کو مدعو کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ ورلڈ سکھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ یہ ’سکھ کینیڈین شہروں کو دھوکہ دینے‘ کے مترادف ہے۔ جبکہ سکھ فیڈریشن آف کینیڈا نے اسے ’تضحیک آمیز‘ قرار دیا ہے۔نجر برٹش کولمبیا کی سکھ برادری کے ایک مقبول رہنما تھے۔ ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ انھیں خالصتان تحریک کی وجہ سے دھمکیاں دی گئیں تھی اور انھیں اسی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔نجر کے قتل کے الزام پر گرفتار کیے گئے چار افراد پر مقدمے کی تاریخ تاحال نہیں دی گئی۔جی سیون اجلاس 15 سے 17 جون کو منعقد کیا جائے گا۔ اس کے ایجنڈے میں بین الاقوامی امن و سلامتی، عالمی معاشی استحکام اور ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن شامل ہیں۔انڈیا کے علاوہ کینیڈا نے میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینبم کو بھی مدعو کیا ہے مگر انھوں نے تاحال شرکت کا فیصلہ نہیں کیا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور آسٹریلین وزیر اعظم انتھونی البینیز بھی جی سیون اجلاس میں شرکت کریں گے۔ہردیپ سنگھ نجر کا قتل: ’انڈیا کینیڈا پر وہ الزمات لگا رہا ہے جو وہ پاکستان پر عائد کرتا ہے‘کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین انڈین شہری گرفتارانڈیا اور کینیڈا کے کشیدہ سفارتی تعلقات کے بیچ دو سال قبل ہوئے قتل کا اعترافِ جرمہردیپ سنگھ نجر: انڈیا اور کینیڈا کے درمیان جاری سفارتی تنازع کیا رخ اختیار کرے گا؟کینیڈا میں قتل ہونے والے خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ کا گاؤں: ’اس نے یہاں کبھی کسی سے لڑائی نہیں کی‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

مودی کو جی سیون اجلاس میں مدعو کرنے پر کینیڈا کی سکھ برادری وزیر اعظم کارنی سے ناراض

منشیات کی ’خطرناک مقدار سمگل کرنے کی سازش‘: پاکستانی نژاد آصف حفیظ عرف ’سلطان‘ کو امریکہ میں 16 برس قید کی سزا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کو دو اہم ذمہ داریاں ملنے پر انڈیا میں تشویش کیوں؟

حضرت ابراہیم کی ’بڑی آزمائش‘: قربانی کا تصور اسلام، یہودیت اور مسیحیت میں

نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں وسیم اکرم کا مجسمہ: ایک تو صورت وہ نہیں اوپر سے 1999 کی تلخ یاد، سوشل میڈیا پر فینز سخت نالاں

’ہر طرف موت اور تباہی تھی‘: جب آپریشن بلیو سٹار کے بعد تعفن زدہ لاشیں ’شراب پلا کر اٹھوائی گئیں‘

درجنوں خواتین کا ریپ کرنے والے ڈاکٹر کو 21 سال قید کی سزا: ’مریضوں کا نامناسب انداز میں معائنہ کرتے ہوئے ڈیوڈرنٹ بھی استعمال کیا‘

پہلگام حملے کے بعد انڈیا اور پاکستان کشیدگی کا ایک ماہ: چار روزہ تنازع نے دونوں ملکوں کو کیسے بدلا؟

قربانی کا مزہ تو پاکستان میں ہے

صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔۔ جرمن سفیر قربانی کا جانور خریدتے نڈھال ! ویڈیو بھی شیئر کردی

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے گرنے والے طیاروں کے پائلٹ کہاں گئے؟ شہزاد اقبال کے انکشافات

پاکستان مذاکرات کے لیے تیار ہے، امید کرتے ہیں کہ انڈیا امریکی صدر کی ’عظیم کوششوں‘ کو سبوتاژ نہیں کرے گا: بلاول بھٹو

پاکستان انڈیا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے تیار ہے، انڈین حکومت بھی آگے بڑھے: بلاول بھٹو زرداری

روس کے یوکرین میں ڈرون اور میزائل حملے، کم از کم پانچ افراد ہلاک، 80 زخمی

حارث رؤف اور فہیم اشرف کو بکرے نہیں ملے۔۔ پھر کیا ہوا؟ دلچسپ ویڈیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی