یہ بہت چڑچڑا ہوجاتا ہے۔۔ والد نے بلال عباس کی کون سی 3 برائیاں گنوا دیں؟ باپ بیٹے کی دلچسپ ویڈیو


بری تو بہت ساری ہیں، لیکن تین ہی بتانی ہیں..." یہ جملہ تھا اُس والد کا جو مزاح میں بھی بیٹے کی شخصیت کا بھرپور عکس دکھا گیا۔ اور یہ بیٹا کوئی اور نہیں، پاکستان کے باصلاحیت اور ہردلعزیز اداکار بلال عباس ہیں، جنہوں نے اپنی 32ویں سالگرہ کے موقع پر ایک یادگار لمحہ اپنے والد کے ہمراہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ بلال عباس، جنہیں پردے پر دیکھنے والے اُن کے کرداروں کے ناموں سے یاد رکھتے ہیں، حال ہی میں ایک ویڈیو میں اپنے والد کے ساتھ دکھائی دیے۔ جب ان کے والد سے بلال کی خوبیاں اور خامیاں پوچھیں گئیں تو بلال فوراً بول اٹھے، "پہلے بری باتیں بتائیں، اچھی چھوڑیں!"۔ اس پر والد نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، "بری تو بہت ساری ہیں، لیکن تین ہی بتانی ہیں۔" View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) پھر ایک ایک کر کے پردے اٹھنے لگے۔ والد نے پہلا راز بتایا، "بلال بہت موڈی ہے" — جسے خود بلال نے ہنستے ہوئے تسلیم کیا۔ دوسری بات پر بلال بھی چونک گئے، جب والد نے کہا، "یہ جب جاگ جاتا ہے، مجھے بھی اٹھا دیتا ہے!" — بیٹے کی معصوم صفائی تھی، "آپ چار چار بجے تک سوتے رہتے ہیں، کیا یہ غلط ہے؟" والد نے بھی شرارتی لہجے میں جواب دیا، "تو کیا ہوگیا؟" تیسری شکایت وہ نکلی جو کئی گھروں میں عام ہے: "اگر پسند کا کھانا نہ ملے تو بلال چڑچڑا ہو جاتا ہے۔" — اور بلال نے اس پر بھی سر ہلا کر اقرار کیا: "اتنا تو ہوتا ہے۔" جب بات تعریفوں تک پہنچی تو والد نے کچھ دیر توقف کے بعد صرف ایک جملہ کہا، جو شاید بلال کے کیریئر کی سب سے بڑی داد ہو: "ایک ہی خوبی ہے۔۔۔ اللہ سب کو ایسا بیٹا دے۔" بلال کی آنکھوں میں اس لمحے خوشی اور شکرگزاری جھلکنے لگی، اور وہ مسکرا کر بولے، "اینڈ ہوگیا!" یہ ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی بلال کے مداحوں کو ایک اور پہلو دیکھنے کو ملا — ایک فنکار نہیں، بلکہ ایک بیٹا، جس کی شخصیت محبت، مزاح اور خلوص کا امتزاج ہے۔ اور یہی وہ عناصر ہیں جو اس نوجوان اداکار کو اسکرین کے ساتھ ساتھ دلوں پر بھی حکمرانی عطا کرتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

جسٹن بیبراور پاپارازی کی ویڈیو وائرل

منگنی ٹوٹنے کے بعد میرب علی کی پہلی پوسٹ وائرل، مداح حیران

اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر برہم، وجہ کیا بنی؟

خدیجہ سلیم نے شادی کیلئے انوکھا مطالبہ کردیا

ماہرہ خان نے لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران ہراسانی کے واقعے پر خاموشی توڑ دی

پہلے پردہ کرتی ہیں اور پھر کسی اجنبی سے شادی کرلیتی ہیں۔۔ عتیقہ اوڈھو کا ارینج میریج سے متعلق متنازع بیان صارفین کو غصہ دلا گیا

کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن ہمایوں۔۔ ماہرہ خان، لندن میں ہراسانی کے واقعے پر بول پڑیں ! ہمایوں سعید بھی خاموش نہ رہ سکے

باپ کی ایک بھی تصویر نہیں، ہوتی بھی تو۔۔ مداح کی فرمائش پر کنول آفتاب جذباتی ہوگئیں ! والد کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کارروائی کا مطالبہ

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کاروائی کا مطالبہ

’لو گرو‘ نے باکس آفس پربزنس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ثمینہ پیرزادہ کا عمراورجسامت کے بارے حیران کن تبصرہ

شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق نادیہ حسین کا بڑا بیان

’پکڑا جانے والا تھا لیکن بھاگ گیا،‘ اکشے کمار ’کلر‘ ماسک پہنے فینز میں پہنچ گئے

عاصم اظہر اور میرب علی نے راہیں جدا کر لیں۔۔ منگنی ٹوٹنے کے متعلق پوسٹ میں کیا کہا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی