انڈین ریاست منی پور میں تشدد کی تازہ لہر کے بعد کرفیو نافذ


پولیس کے مطابق انڈیا کی شورش زدہ ریاست منی پور میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد انٹرنیٹ بند کرکے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ یہ جھڑپیں ایک سخت گیر گروپ کے کچھ افراد کی گرفتاری کے بعد شروع ہوئیں۔شمال مشرقی انڈیا کی ریاست منی پور گذشتہ دو سال سے وقفے وقفے سے ہونے والی جھڑپوں کی زد میں ہے۔ یہاں کی ہندو اکثریتی میٹی برادری اور عیسائی کوکی کمیونٹی کے درمیان کشیدگی اب تک 250 سے زائد افراد کی جان لے چکی ہے۔تازہ ترین تشدد کا آغاز ہفتے کے روز اس وقت ہوا جب اطلاع ملی کہ سخت گیر میٹی گروہ ’آرامبائی ٹینگول‘ کے پانچ ارکان، جن میں ایک کمانڈر بھی شامل ہے، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مشتعل مظاہرین نے ان افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا، ایک بس کو آگ لگا دی اور ریاستی دارالحکومت امپھال کے مختلف علاقوں میں سڑکیں بند کر دیں۔منی پور پولیس نے صورتحال کے پیش نظر امپھال ویسٹ، بشنو پور سمیت پانچ اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ ان احکامات پر عمل کریں۔ادھر، آرامبائی ٹینگول گروہ، جس پر کوکی کمیونٹی کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، نے بھی وادی کے اضلاع میں دس روزہ شٹر ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔منی پور پولیس نے صورتحال کے پیش نظر امپھال ویسٹ، بشنو پور سمیت پانچ اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)ریاست کے محکمہ داخلہ نے پانچ دنوں کے لیے تمام موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم دے دیا ہے تاکہ حالات پر قابو پایا جا سکے۔یاد رہے کہ 2023 میں تشدد کی ابتدائی لہر کے دوران بھی منی پور میں کئی ماہ تک انٹرنیٹ سروس معطل رہی تھی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تقریباً 60,000 افراد بے گھر ہوئے تھے، جن میں سے ہزاروں افراد تاحال واپس اپنے گھروں کو نہیں جا سکے۔میٹی اور کوکی برادری کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجوہات زمین اور سرکاری ملازمتوں پر قبضے کی جنگ ہیں۔انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ مقامی سیاسی رہنما اس نسلی کشیدگی کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے ہوا دے رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اہم شخصیات کی ہلاکتیں اور جوہری تنصیبات پر حملے: اسرائیل کا ایران میں ’ریجیم چینج‘ کا ممکنہ آخری داؤ جو ایک جُوا ہو سکتا ہے

ایران کے اسرائیل پر حملوں میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات، اسرائیل کا ایران میں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران کے اسرائیل پر حملوں میں مزید چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی، حیفا ریفائنری اور تہران کے آئل ڈپو پر حملے

ایئر انڈیا مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 279 ہوگئی

ایران نے اسرائیل کے تیسرے ایف-35 طیارے کوبھی تباہ کر دیا، پائلٹ گرفتار

ایران نے ایک اور اسرائیلی طیارہ تباہ کردیا

کشیدگی کافی ہو گئی، اب اسے روکنے کا وقت ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران سے امن مذاکرات کی اپیل کردی

نقشے میں کشمیر کو ’پاکستان کا حصہ دکھانے‘ پر انڈین صارفین ناراض، اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، ہم ہر مقام اور ہدف کو نشانہ بنائیں گے: نتن یاہو

ایران کا بڑا وار، اسرائیل کا جدید دفاعی نظام تباہ

اسرائیل کی ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش جو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی ’نئی دوڑ شروع کر سکتی ہے‘

ایران نے اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغنے کا بھی عندیہ دے دیا

ایران نے ایٹمی پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کر دیے: ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے‘

ایران کا جوہری پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان، ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے، اب بات چیت بے معنی ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی