ماہرہ خان کا اپنے شوہر سے متعلق بڑا انکشاف


’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر سلیم کریم انہیں کئی سال تک شادی کے لیے مناتے رہے۔ ماہرہ خان حال ہی میں عید کے موقع پر ندا یاسر کے عید مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں ان کے ہمراہ ’لو گرو‘ فلم کی کاسٹ بھی شریک ہوئی۔پروگرام کے دوران ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ جذبات کو نہیں چھپاتیں، وہ اظہار کرنے والی خاتون ہیں، کسی بھی بات کو زیادہ تر دیر نہیں چھپاتیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی رومانوی شخصیت ہیں جب کہ خیالات کے اظہار کے میں بھی وہ دیر نہیں کرتیں۔ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر سلیم کریم انہیں کئی سال تک شادی کے لیے مناتے رہے۔اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شوہر انہیں کافی سال سے قائل کرتے رہے تھے لیکن انہوں نے مدت نہیں بتائی۔ان کے مطابق ان کے شوہر سلیم کریم شرمیلے انسان ہیں، وہ کیمرا کے سامنے آنا نہیں چاہتے، اس لیے ان کے ساتھ پروگرامات اور تقریبات میں کم دکھائی دیتے ہیں۔ماہرہ خان نے کہا کہ ایک بار شوہر ان کے ہمراہ لندن گئے تو ہر کسی نے انہیں پہچان لیا، ہر کوئی انہیں یہی کہتا رہا کہ آپ ماہرہ سلیم کریم ہو، جس کے بعد انہوں نے ان کے ساتھ تقریبات میں جانا کم کردیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کے شوہر کا چہرہ ہر کسی کو یاد ہوگیا، وہ وائرل ہوگئے۔اس لیے اب ہر کوئی انہیں آسانی سے پہچان لیتا ہے جب کہ ان کے شوہر شرمیلے ہیں، وہ کیمرا کے عادی نہیں۔اداکارہ نے خواہش کا اظہار کیا کہ کاش ان کے شوہر بھی ان کی طرح حقیقی زندگی میں رومانوی، جذباتی اور جلد خیالات کا اظہار کرنے والے ہوتے۔ماہرہ خان کے مطابق شادی کے بعد ان کی یہ دوسری عید الاضحیٰ ہے، رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد ان کی زندگی میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں آئیں۔خیال رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں کاروباری شخصیت سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی۔اس سے قبل ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے کی تھی، جن سے ان کے ہاں ایک بیٹے (اذلان) کی پیدائش ہوئی تھی اور شادی کے 8 سال بعد 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

جسٹن بیبراور پاپارازی کی ویڈیو وائرل

منگنی ٹوٹنے کے بعد میرب علی کی پہلی پوسٹ وائرل، مداح حیران

اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر برہم، وجہ کیا بنی؟

خدیجہ سلیم نے شادی کیلئے انوکھا مطالبہ کردیا

ماہرہ خان نے لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران ہراسانی کے واقعے پر خاموشی توڑ دی

پہلے پردہ کرتی ہیں اور پھر کسی اجنبی سے شادی کرلیتی ہیں۔۔ عتیقہ اوڈھو کا ارینج میریج سے متعلق متنازع بیان صارفین کو غصہ دلا گیا

کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن ہمایوں۔۔ ماہرہ خان، لندن میں ہراسانی کے واقعے پر بول پڑیں ! ہمایوں سعید بھی خاموش نہ رہ سکے

باپ کی ایک بھی تصویر نہیں، ہوتی بھی تو۔۔ مداح کی فرمائش پر کنول آفتاب جذباتی ہوگئیں ! والد کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کارروائی کا مطالبہ

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کاروائی کا مطالبہ

’لو گرو‘ نے باکس آفس پربزنس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ثمینہ پیرزادہ کا عمراورجسامت کے بارے حیران کن تبصرہ

شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق نادیہ حسین کا بڑا بیان

’پکڑا جانے والا تھا لیکن بھاگ گیا،‘ اکشے کمار ’کلر‘ ماسک پہنے فینز میں پہنچ گئے

عاصم اظہر اور میرب علی نے راہیں جدا کر لیں۔۔ منگنی ٹوٹنے کے متعلق پوسٹ میں کیا کہا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی