خاتون کے سوال پر فیصل قریشی آپے سے باہر ہوگئے۔۔ غصے میں کیا کچھ سنا دیا؟ ویڈیو وائرل


پاکستانی شوبز کے بے مثال اداکار فیصل قریشی اپنی اداکاری کی مہارت اور منفرد انداز کی وجہ سے خاص پہچان رکھتے ہیں۔ ان کا ہر کردار ایک نئی کہانی سناتا ہے اور ہر ڈرامہ ان کی محنت اور جذبے کا ثبوت ہوتا ہے۔ آج کل ناظرین ان کی تازہ کارکردگیوں جیسے "راجہ رانی" اور "بہروپیا" کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ حال ہی میں فیصل قریشی نے جیو ٹی وی کے شو "ہنسنا منع ہے" میں اپنی نئی فلم "دیمک" کے پروموشن کے دوران ایک سوال پر اپنا غصہ ظاہر کیا، جو تھا پاکستانی ڈراموں کے عمومی پلاٹ کے حوالے سے۔ سوال یہ تھا کہ، "زیادہ تر پاکستانی ڈرامے ایک جیسے انداز یا روایتی ساس بہو کی کہانیوں پر مبنی ہوتے ہیں، تو 'دیمک' ان سے کیسے مختلف ہے؟" اس پر فیصل قریشی نے سخت لہجے میں کہا، "ایسے کون سے ڈرامے ہیں جو سب ایک جیسے ہیں؟ کوئی نام بتائیں؟ میری نظر میں تو گزشتہ تین سالوں سے ہمارے ڈرامے ہر لحاظ سے منفرد ہیں۔ کھائی ہو، عشق مرشد ہو، کابلی پلاؤ، بہروپیا، دنیاپور، فرار، سراب یا راجہ رانی — کوئی بھی عام ساس بہو کی کہانی نہیں، سب میں نئی سوچ اور نیا رنگ ہے۔ کب ہم ایک جیسے ڈرامے بنا رہے ہیں بتائیں؟ View this post on Instagram A post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai) یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوچکی ہے جس پر صارفین کی ملی جلی رائے سامنے آئی ہے۔ کچھ لوگوں نے فیصل قریشی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں واقعی تبدیلی آئی ہے، جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ اداکار کو زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔ فیصل قریشی نے واضح کر دیا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں تخلیقی تنوع موجود ہے اور وہ خود ایسے کاموں کا حصہ ہیں جو روایت سے ہٹ کر ناظرین کو کچھ نیا پیش کرتے ہیں۔ ان کی یہ باتیں پاکستانی ڈراموں کے معیار اور ان کی جدت کو اجاگر کرتی ہیں، جو ہر قسم کے کلچرز اور روایات کو توڑ کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

جسٹن بیبراور پاپارازی کی ویڈیو وائرل

منگنی ٹوٹنے کے بعد میرب علی کی پہلی پوسٹ وائرل، مداح حیران

اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر برہم، وجہ کیا بنی؟

خدیجہ سلیم نے شادی کیلئے انوکھا مطالبہ کردیا

ماہرہ خان نے لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران ہراسانی کے واقعے پر خاموشی توڑ دی

پہلے پردہ کرتی ہیں اور پھر کسی اجنبی سے شادی کرلیتی ہیں۔۔ عتیقہ اوڈھو کا ارینج میریج سے متعلق متنازع بیان صارفین کو غصہ دلا گیا

کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن ہمایوں۔۔ ماہرہ خان، لندن میں ہراسانی کے واقعے پر بول پڑیں ! ہمایوں سعید بھی خاموش نہ رہ سکے

باپ کی ایک بھی تصویر نہیں، ہوتی بھی تو۔۔ مداح کی فرمائش پر کنول آفتاب جذباتی ہوگئیں ! والد کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کارروائی کا مطالبہ

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کاروائی کا مطالبہ

’لو گرو‘ نے باکس آفس پربزنس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ثمینہ پیرزادہ کا عمراورجسامت کے بارے حیران کن تبصرہ

شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق نادیہ حسین کا بڑا بیان

’پکڑا جانے والا تھا لیکن بھاگ گیا،‘ اکشے کمار ’کلر‘ ماسک پہنے فینز میں پہنچ گئے

عاصم اظہر اور میرب علی نے راہیں جدا کر لیں۔۔ منگنی ٹوٹنے کے متعلق پوسٹ میں کیا کہا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی