روس خطے میں امن کا اہم کردار ادا کر رہا ہے: صدر مملکت


صدر پاکستان آصف علی زرداری نےروس کے 35 ویں قومی دن پر صدر ولادیمیر پوٹن، روسی سفیر اور روس کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ قومی دن کی خوشیوں میں شریک ہے۔ پاک روس تعلقات باہمی احترام، تعاون، اور مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات کی بنیاد پر گزشتہ برسوں میں بہتر ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روس کے 35 ویں قومی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط بڑھے ہیں۔اعلٰی سطحی روابط نے پاکستان اور روس کے درمیان گہرے تعلق اور تفہیم کی بنیاد رکھی ہے، پاکستان اور روس علاقائی اور عالمی پلیٹ فارمز پر بھی قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت سمجھتا ہے، روس یوریشین خطے میں علاقائی امن و استحکام یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی  طارق فاطمی کی ماسکو میں روسی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک انتہائی امید افزا ملاقات ہوئی۔ملاقات میں فریقین نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے،ہمارے پاس تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، اور عوامی روابط میں شراکت داری کو وسعت دینے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔آئیے ہم پاکستان اور روس کے درمیان تفہیم اور تعاون بڑھانے کے عزم کی تجدید کریں۔پاکستان روس دوستی زندہ باد۔۔!

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاسپورٹ رولزمیں ترمیم، بیرون ملک سیاسی پناہ کے حامل تمام پاسپورٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ

بلوچستان کے ساحلی شہرپسنی میں زلزلے نے خشکی اورسمندری علاقوں کو لرزا دیا

پی پی پی کا وفاق کو وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے دو ٹوک جواب، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کو ٹیلی فون، اسرائیلی حملوں کی مذمت

پاکستان اسٹیل کے 5 ہزار سے زائد ملازمین بحال نہ ہو سکے

ایف بی آر نے اسلام آباد میں بے نامی جائیدادیں ضبط کرلیں

پنجاب میں غیرمعیاری پٹرول اور ڈیزل کی چیکنگ کا سخت نظام لاگو

عالمی برادری ایران اسرائیل تصادم روکنے میں فعال کردارادا کرے ، بلاول بھٹو زرداری

سولر پینلز پراگر ٹیکس عائد کیا گیا تو پیپلز پارٹی بجٹ کو سپورٹ نہیں کرے گی:وزیراعلیٰ سندھ

نوجوانوں کو بااختیاربنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم کی جدید الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے کی ہدایت

پاکستان میں گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹس کا خطرناک رجحان، سسٹم کی ناکامی یا ملی بھگت؟

پاکستان کی سفارتی محاذ پربڑی کامیابی، بھارت کو فیٹف میں بھی بدستورشکست

وزیراعلیٰ سندھ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس: وفاق سے شکوے، عوام سے نئے وعدے

اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی