وزیراعظم شہباز شریف کا احمد آباد طیارہ حادثے پراظہارِافسوس


وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ احمد آباد کے قریب بھارتی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے حادثے پر افسردہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں اس دل سوز حادثے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف، خواجہ آصف، پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی طیارہ حادثے اور اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ایئرلائن ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد سے لندن جارہا تھا جو اڑان بھرتے ہی حادثے کا شکار ہوا اور رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں اب تک 242 اموات کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔طیارہ حادثے میں ایک مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا جس کی شناخت رمیش کے نام سے ہوئی اور اُسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مسافر ہوش میں ہے اور بات چیت کررہا ہے۔وقوعہ سے برآمد ہونے والی متعدد لاشیں جھلس کر ناقابل شناخت ہوچکی ہیں جنہیں ضابطے کی کارروائی اور شناخت کیلیے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان کے نائب وزیراعظم کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، اسرائیلی حملے کی مذمت

مسئلہ کشمیرکا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل ہے، بلاول بھٹو

ایران میں مقیم پاکستانیوں کومحفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت، پاکستانی سفارتخانہ

ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیش رفت

پاکستانی شہری ایران اورعراق کے سفرسے گریزکریں، دفترِ خارجہ

بھارت کے منہ پر ناکامی کا طمانچہ، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف فنڈنگ منظور

سندھ کا بجٹ 26-2025 پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ

پاکستان میں شدید ہیٹ ویو، گاڑی میں سفر کرتے ہوئے کن باتوں کا خیال رکھیں؟

اسرائیلی حملہ خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

لاہور ہائیکورٹ بار نے فوجی عدالتوں کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کر دی

گورنر خیبرپختونخوا کا بجٹ اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط سے انکار

فیصل آباد: گودام میں آتشزدگی ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

سینیٹ: ایران پراسرائیلی حملے کیخلاف قرارداد منظور

اسرائیل کا ایران پر حملہ نہایت غیرذمہ دارانہ اقدام اور انتہائی تشویشناک ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

ایران اسرائیل کشیدگی، پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول تبدیل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی