لبنان میں شادی کے دوران ایرانی میزائل گزرنے کے مناظر۔۔ خوشی کے مارے لوگ ڈانس کرنے لگے ! ویڈیو


لبنان کے ایک سرحدی شہر میں شادی کی خوشی اس وقت ایک غیر متوقع منظر میں بدل گئی جب ایرانی میزائل اسرائیل کی طرف جاتے ہوئے آسمان کو چیرتے دکھائی دیے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لبنانی شہر میں ایک شادی کی تقریب جاری تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہمانوں نے نہ صرف میزائلوں کو دیکھا بلکہ بعض افراد نے اس لمحے کو اپنے موبائل فونز میں بھی قید کر لیا۔ ویڈیو میں واضح ہے کہ کچھ مہمان میزائلوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور رقص بھی کرتے نظر آتے ہیں، حالانکہ یہ منظر علاقے کی عمومی صورتحال کی سنگینی کی یاد دہانی بھی تھا۔ لبنانی شہر اسرائیل کے بارڈر کے قریب واقع ہے جہاں سے ایرانی میزائلوں کا گزرنا باآسانی دیکھا جا سکتا تھا۔ Lebanese family celebrating a wedding as Iranian missiles pass overhead to Israel last Night pic.twitter.com/Jhj5HdC50k— Ryan Rozbiani (@RyanRozbiani) June 15, 2025 دوسری جانب ایران گزشتہ تین دنوں میں اسرائیل پر درجنوں میزائل برسا چکا ہے، جن کے نتیجے میں اسرائیلی میڈیا کے مطابق اب تک 8 افراد جان سے جا چکے ہیں جبکہ تقریباً 100 افراد زخمی ہو کر اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ایران نے یہ حملے اسرائیل کے گزشتہ حملوں کے جواب میں کیے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ٹرمپ انتظامیہ کا مزید 36 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگانے پر غور

ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں ایوان شکریہ پاکستان اور نعرہ تکبیر کی گونج

ایران اوراسرائیل کے درمیان جنگ، بھارت کا گمراہ کن کردار بے نقاب

ایران اوراسرائیل جنگ کے خطے میں اثرات کا جائزہ، خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

سرکاری ملازمین کیلئے تعطیل کا اعلان کردیا

اسرائیلی حملوں میں اب تک ایرانی 224 افراد شہید ہوئے، ایرانی وزارت صحت

امریکا میں بارشوں کا طوفان، متعدد شہری ہلاک

’ایک عمارت پر ہمارے سامنے ڈرون حملہ ہوا‘: تہران میں میزائلوں کے سائے میں پاکستانی شہریوں نے کیا دیکھا؟

ائیرانڈیا حادثہ، طیارے کا دوسرا بلیک باکس بھی مل گیا

ایران اسرائیل تنازع، برطانیہ نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کردیا

خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

رفال کا ڈرون مار گرانے والا ’لیزر سسٹم‘ متعارف جس میں ’ایک ساتھ 10 اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت‘ ہے

’تہران کے رہائشیوں کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں‘، اسرائیلی وزیرِ دفاع کی وضاحت، ایران کا ’نفسیاتی آپریشن‘ کا الزام

لبنان میں شادی کے دوران ایرانی میزائل گزرنے کے مناظر۔۔ خوشی کے مارے لوگ ڈانس کرنے لگے ! ویڈیو

لبنانی شادی میں ایرانی میزائلوں کو گزرتے دیکھ لوگ خوشی سے بے حال

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی