ائیرانڈیا حادثہ، طیارے کا دوسرا بلیک باکس بھی مل گیا


بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں 12 جون کو گرنے والے ائیر انڈیا بوئنگ 787 کا دوسرا بلیک باکس بھی مل گیا۔ بھاتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن جانے والی بدقسمت پرواز 171 کے ملبے سے دونوں بلیک باکسز برآمد کر لیے گئے ہیں جب کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقاتی حکام نے وزیراعظم نریندر مودی کے ایک سینئر معاون پی کے مشرا کو بلیک باکس کی بازیابی کی تصدیق کی۔گزشتہ روز پی کے مشرا نے احمد آباد میں طیارہ حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا اور سول اسپتال کا دورہ بھی کیا جہاں زخمی افراد زیر علاج ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا ہے، فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر مہلک حادثے کے ایک دن بعد جمعہ کو برآمد کر لیا گیا تھا۔تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر، جو اس سے قبل برآمد کیا گیا تھا، اس سے افسوسناک حادثے کی وجہ کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ ائیر انڈا طیارہ حادثے میں 270 افراد ہلاک ہوئے، طیارے میں 242 افراد سوار تھے جن میں سے 241 ہلاک ہوگئے اور ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ٹرمپ انتظامیہ کا مزید 36 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگانے پر غور

ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں ایوان شکریہ پاکستان اور نعرہ تکبیر کی گونج

ایران اوراسرائیل کے درمیان جنگ، بھارت کا گمراہ کن کردار بے نقاب

ایران اوراسرائیل جنگ کے خطے میں اثرات کا جائزہ، خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

سرکاری ملازمین کیلئے تعطیل کا اعلان کردیا

اسرائیلی حملوں میں اب تک ایرانی 224 افراد شہید ہوئے، ایرانی وزارت صحت

امریکا میں بارشوں کا طوفان، متعدد شہری ہلاک

’ایک عمارت پر ہمارے سامنے ڈرون حملہ ہوا‘: تہران میں میزائلوں کے سائے میں پاکستانی شہریوں نے کیا دیکھا؟

ائیرانڈیا حادثہ، طیارے کا دوسرا بلیک باکس بھی مل گیا

ایران اسرائیل تنازع، برطانیہ نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کردیا

خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

رفال کا ڈرون مار گرانے والا ’لیزر سسٹم‘ متعارف جس میں ’ایک ساتھ 10 اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت‘ ہے

’تہران کے رہائشیوں کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں‘، اسرائیلی وزیرِ دفاع کی وضاحت، ایران کا ’نفسیاتی آپریشن‘ کا الزام

لبنان میں شادی کے دوران ایرانی میزائل گزرنے کے مناظر۔۔ خوشی کے مارے لوگ ڈانس کرنے لگے ! ویڈیو

لبنانی شادی میں ایرانی میزائلوں کو گزرتے دیکھ لوگ خوشی سے بے حال

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی