پاکستان کا نیوکلیئر اور میزائل پروگرام اپنے دفاع کے لیے ہے: اسحاق ڈار


پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی میں سوشل میڈیا پر پاکستان کے کردار کے حوالے سے جاری خبروں کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا نیوکلیئر اور میزائل پروگرام اپنے دفاع کے لیے ہے۔پیر کو سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر ایران کے ایک جنرل کا حوالہ دے کر یہ کہا جا رہا ہے کہ پاکستان نے یہ کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ہمارے (ایران کے) اوپر نیوکلیئر حملہ کیا تو پاکستان اسرائیل پر نیوکلیئر حملہ کر دے گا۔‘’یہ اتنی غیرذمہ دارانہ اور جھوٹی خبر ہے، اور سوشل میڈیا پر چلتی اس خبر کو برطانوی اخبار ڈیلی میل نے بھی اٹھا لیا۔ تو میں یہ واضح کر رہا ہوں کہ 28 مئی 1998 کو ہم نے ایٹمی دھماکے اپنے دفاع کے لیے کیے تھے۔ کیونکہ انڈیا نے یہ کیا تھا تو ہمیں جواب دینا تھا، تو یہ اس خطے میں برابری اور امن کے لیے کیے گئے اور یہ ضروری تھا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’جو اس طرح کی فیک نیوز ہے میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب کا فرض ہے کہ اس حوالے سے کوئی شکوک و شبہات نہ رکھیں۔ اللہ نے پاکستان کو نہ صرف نیوکلیئر قوت بنایا ہے بلکہ میزائل کے حوالے سے بھی طاقتور بنایا ہوا ہے اور کئی ممالک کو تکلیف بھی ہوتی ہے، لیکن یہ ہماری اپنی سکیورٹی کے لیے ہے، ہمارے اپنے استحکام کے لیے ہے، خطے میں استحکام کے لیے ہے۔‘’تو ہماری طرف سے ایسا کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے اور یہ جعلی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ سے متعلق کل ایک کلپ چل رہا تھا بعد میں معلوم ہوا کہ اے آئی سے جنریٹ ہوا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ملکی کی معیشت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار ہمیشہ فعال رہا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

چھوٹی گاڑیوں پر نیا ٹیکس، لوگوں کے لیے اب سستی گاڑی خریدنا خواب بنتا جا رہا ہے؟

20 جون کو ایرانی عوام کے ساتھ یوم یکجہتی منایا جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

پاکستان کا نیوکلیئر اور میزائل پروگرام اپنے دفاع کے لیے ہے: اسحاق ڈار

سپری 2025 رپورٹ اور ’خطرے کا نیا دور‘: جوہری ہتھیاروں میں اضافہ اور انڈیا کا نیا ’کینسٹرائزڈ‘ میزائل

پاک بحریہ ہمارے قومی دفاع کے آرکیٹیکچر میں ہمیشہ ایک مضبوط ستون کے مانند کھڑی رہی ہے: وزیراعظم

ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، نواز شریف

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم کو مقتولہ کی والدہ نے شناخت کر لیا

خطے میں کشیدگی: ’پاکستان میں تیل کی وافر مقدار موجود، بحران کا خطرہ نہیں‘

ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری، وزیراعظم کی ایف بی آر کے اختیارات میں شفافیت لانے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری کا اختیار، وزیراعظم کا خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 2.6 ریکارڈ

ٹیکس دہندگان کے تعاون سے خیبر پختونخوا کا مالی ہدف پورا، صوبائی مشیر خزانہ

اسکینڈل فری ترقیاتی عمل حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے، مریم نواز

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی