
ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر غیر متوقع کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے زیورات کے خریداروں اور سرمایہ کاروں کی نظریں مارکیٹ پر جم گئی ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1000 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 61 ہزار 300 روپے پر آ گیا ہے۔ یہی نہیں، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 756 روپے مقرر کی گئی ہے۔