روس کو مشرق وسطیٰ میں ایک اور دھچکے کا خدشہ: پوتن ایران کی مدد کیوں نہیں کر پا رہے؟


Reutersاگرچہ ماسکو نے ایران کے ساتھ اپنی شراکت داری پر بات کی تاہم اس معاہدے کے تحت یہ لازم نہیں کہ روس ایران کی فوجی مدد کرےجب اسرائیل نے ایراان کے خلاف آپریشن ’رائزنگ لائن‘ شروع کیا تو روسی حکام نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کو ’پریشان کن‘ اور ’خطرناک‘ قرار دیا تھا۔اس کے باوجود روسی میڈیا نے زور دیا کہ ماسکو کے لیے یہ ممکنہ طور پر کیسے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے مندرجہ ذیل دلائل دیے گئے:تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ جس سے روسی آمدن میں اضافے کی پیشگوئی کی گئیاس سے یوکرین میں روس کی جنگ سے عالمی توجہ ہٹ سکتی ہے۔ ماسکو کے ایک اخبار ماسکوفسکی كومسوموليتس نے یہ شہ سرخی دی تھی کہ ’کیئو کو بھلا دیا گیا۔‘اگر کریملن کی ثالثی کی پیشکش قبول کی گئی تو روس خود کو مشرق وسطیٰ کے بڑے کھلاڑی کے طور پر ظاہر کر سکتا ہے اور یوکرین جنگ کے باوجود خود کو امن قائم کرنے والی طاقت ثابت کر سکتا ہے۔تاہم جیسے جیسے اسرائیلی فوجی آپریشن طول پکڑ رہا ہے ویسے ویسے روس پر یہ واضح ہو رہا ہے کہ حالیہ واقعات سے یہ بہت کچھ کھو سکتا ہے۔روسی تجزیہ کار آندرے کورتونو نے پیر کو اخبار كومسوموليتس میں لکھا کہ ’کشیدگی میں اضافہ ماسکو کے لیے سنگین خطرات اور ممکنہ نقصانات کا باعث بن سکتا ہے۔‘’درحقیقت روس اسرائیل کو ایسے ملک کے خلاف وسیع کارروائی سے روکنے میں ناکام رہا جس کے ساتھ روس نے جامع سٹریٹیجک شراکت داری کا معاہدہ کیا تھا۔‘’واضح ہے کہ ماسکو اسرائیل کی مذمت کے سیاسی بیانات سے آگے جانے کے لیے تیار نہیں۔ یہ ایران کو فوجی تعاون فراہم کرنے کو تیار نہیں۔‘ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کون ہیں اور ان کا خاندان کتنا بااثر ہے؟ایران اسرائیل تنازعے میں امریکی صدر ٹرمپ کیا اقدامات اٹھا سکتے ہیں؟’ایک عمارت پر ہمارے سامنے ڈرون حملہ ہوا‘: تہران میں میزائلوں کے سائے میں پاکستانی شہریوں نے کیا دیکھا؟فضائی برتری، خفیہ ایجنٹ اور امریکی ہتھیار: اسرائیلی فوج ایران پر کیسے ’حاوی‘ ہوئی اور آگے کیا ہو گا؟رواں سال ولادیمیر پوتن اور صدر مسعود پزشکیان نے روس-ایران سٹریٹیجک پارٹنرشپ ڈیل پر دستخط کیے تھے۔ یہ کوئی فوجی اتحاد کا معاہدہ نہیں۔ اس کے تحت ماسکو پر لازم نہیں کہ تہران کے دفاع میں سامنے آئے۔مگر اُس وقت ماسکو نے اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا تھا۔Reutersروس نے یوکرین میں اپنی جنگ کے دوران ایران کے شاہد ڈرون پر بہت زیادہ انحصار کیا۔ اب انھیں مقامی طور پر تیار کیا جا رہا ہےخبر رساں ادارے ریانووستی کو دیے ایک انٹرویو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لارو نے بتایا تھا کہ ایران اور روس کے بیچ اس معاہدے میں علاقائی و عالمی سطح پر امن و سلامتی کے معاملات پر تعاون مزید مضبوط کرنے پر خصوصی دھیان دیا گیا ہے جبکہ یہ خواہش ظاہر کی گئی تھی کہ ’ماسکو اور تہران سکیورٹی اور ڈیفنس میں ایک دوسرے سے قریبی تعاون کریں۔‘گذشتہ چھ مہینوں کے دوران ماسکو نے مشرق وسطیٰ میں بشار الاسد کی صورت میں ایک قریبی اتحادی کھویا ہے۔گذشتہ ماہ اسد حکومت گِرنے کے بعد روس نے شامی رہنما کو اپنے ملک میں سیاسی پناہ کی پیشکش کی۔ ایران میں رجیم چینج (حکومت کی تبدیلی) کا امکان اور خطے میں ایک اور علاقائی شراکت دار کھونے کا خیال ماسکو کے لیے بڑی تشویش کا سبب ہو گا۔منگل کو مشرق وسطیٰ میں پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے ماسکوفسکی كومسوموليتس نے یہ خلاصہ کیا کہ: ’عالمی سیاست سے بڑی تبدیلیاں رونما ہوں گی جس سے ہمارے ملک میں زندگی متاثر ہو گی، بالواسطہ یا بلاواسطہ۔‘ولادیمیر پوتن اس ہفتے کا اکثر وقت سینٹ پیٹرزبرگ میں گزاریں گے۔ یہ شہر انٹرنیشنل اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ایک وقت تھا جب اس تقریب کو ’روس کا ڈیوس‘ کہا جاتا تھا۔ مگر اب یہ اصطلاح لاگو نہیں ہوتی۔حالیہ برسوں کے دوران مغرب کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان نے روس سے کنارہ کشی اختیار کی ہے، خاص کر یوکرین میں روس کی مداخلت کے بعد۔دریں اثنا فورم کے منتظمین کا دعویٰ ہے کہ اس سال اجلاس میں 140 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔روسی حکام اس تقریب کو یوں ظاہر کرنے کی کوشش کریں گے کہ یوکرین جنگ کو جواز بنا کر روس کو تنہا کرنے کی کوششیں رائیگاں رہی ہیں۔اگرچہ یہ اکنامک فورم ہے مگر عالمی سیاست اس سے دور نہیں رہتی۔ہم اس حوالے سے نظر رکھیں گے کہ کریملن کے رہنما مشرق وسطیٰ اور یوکرین پر کیا تبصرے کرتے ہیں۔ایران اسرائیل تنازعے میں امریکی صدر ٹرمپ کیا اقدامات اٹھا سکتے ہیں؟ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کون ہیں اور ان کا خاندان کتنا بااثر ہے؟سپری 2025 رپورٹ اور ’خطرے کا نیا دور‘: جوہری ہتھیاروں میں اضافہ اور انڈیا کا نیا ’کینسٹرائزڈ‘ میزائلفضائی برتری، خفیہ ایجنٹ اور امریکی ہتھیار: اسرائیلی فوج ایران پر کیسے ’حاوی‘ ہوئی اور آگے کیا ہو گا؟’ایک عمارت پر ہمارے سامنے ڈرون حملہ ہوا‘: تہران میں میزائلوں کے سائے میں پاکستانی شہریوں نے کیا دیکھا؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

نریندرمودی کی امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو

قتل کی دھمکیاں ملنے پر آیت اللہ خامنہ ای کا سخت بیان

تناؤ کے بعد ’تعلقات کی بحالی‘، نریندر مودی کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات

اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ بند، امریکیوں کو شیلٹرز میں رہنے کی ہدایت

فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر کی ملاقات آج ہوگی

نقاب کے پیچھے چھپا چہرہ۔۔ مغربی جاسوسہ نے ایرانی صدر تک کیسے رسائی حاصل کی؟ حیران کن کہانی

مودی کی ’ملٹی الائنس‘ حکمت عملی ناکام ، کسی ملک نے بھی بھارت کا ساتھ نہ دیا

ایران کا اسرائیل پر مزید 30 میزائلوں سے بڑا حملہ، سائبر اٹیک سے آئرن ڈوم ہیک

یہود و ہنود کا گٹھ جوڑ بے نقاب

صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی میں مدد کے لیے تیار ہیں، ٹیمی بروس

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی

’قتل کا لائسنس‘، نام کا راز اور 116 سال میں پہلی خاتون سربراہ: برطانوی خفیہ ایجنسی ’ایم آئی 6‘ جسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے

’ہم نہیں جانتے تھے کہ اس طرح متاثر ہوں گے‘: ایرانی میزائل کا نشانہ بننے والے اسرائیلی علاقے میں بی بی سی نے کیا دیکھا؟

اسرائیلی فوج کا ایران میں سینٹری فیوج اور اسلحہ سازی کے مقام کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران کا تل ابیب پر ’ہائپر سونک‘ الفتح میزائل داغنے کا دعویٰ، اسرائیل کی تہران کے قریب تنصیبات کے خلاف کارروائی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی