ایران کا اسرائیل پر مزید 30 میزائلوں سے بڑا حملہ، سائبر اٹیک سے آئرن ڈوم ہیک


ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر مزید تیس میزائلوں سے بڑا حملہ کردیا۔ اسرائیل کا آئرن ڈوم ایرانی حملوں کوروکنے میں ناکام رہا ہے۔ تل ابیب میں دھماکے اور مختلف علاقوں میں سائرن گونجنے لگے، اسرائیلی حکومت نے شہریوں کو بنکر میں جانے کی ہدایت کردی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ تل ابیب، یروشلم اور شیرون میں میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں جہاں دھماکے سنے گئے ہیں۔ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی سرزمین پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیے جانیوالے اسرائیلی ائر بیسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ایران نے قاتل نیتن یاہو کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔ ایرانی ہیکرز نے غرور کی علامت آئرن ڈوم کو ناکارہ بنا دیا جس سے اسرائیلی دفاعی نظام تل ابیب پر ہی میزائلز برسانے لگا۔ایران نے اسرائیلوں کے موبائل فونز اور ٹی وی چینل کو ہیک کیا۔ ایرانی میزائلز نے اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کو خاک کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ سائبر حملوں سے صیہونی ریاست میں شدید خوف و ہراس ، نیتن یاہو سرکار پریشان ہو کر امریکا، برطانیہ اور یورپ سے مددکی بھیک مانگنے لگا۔ایرانی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق ایرانی ہیکرز نے آئرن ڈوم میں تکنیکی مداخلت کے بعد دفاعی میزائلوں کا رخ پلٹ دیا ، جس سے تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں دھماکے ہوئے۔آئرن ڈوم کو ہیک کیے جانے پر عالمی خبر ایجنسی رائٹرز کی جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تل ابیب سے فائر کیے گئے میزائل فضاء میں بلند ہو تے ہی واپس زمین کی طرف آتے ہیں،ایران نے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل پر کامیاب سائبر حملے بھی کیے ہیں ، اسرائیلی ٹی وی چینل ون فور کو براہ راست نشریات کے دوران ہیک کیا گیا۔چینل میں عجیب و غریب آوازیں سنائی دیں، براہ راست نشریات کرنے والے اینکر حیرانی سے دیکھتے رہے۔ایران کے سائبر حملوں میں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز بھی نشانہ بنے ہیں، اسرائیلی شہریوں کو پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کے پیغامات موصول ہوئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیلی لاجسٹک ہیڈکوارٹرز پر بھی میزائل داغے جس سے ملٹری انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر مکمل تباہ ہو گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آج ظہرانے پر ملاقات طے

نریندرمودی کی امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو

قتل کی دھمکیاں ملنے پر آیت اللہ خامنہ ای کا سخت بیان

تناؤ کے بعد ’تعلقات کی بحالی‘، نریندر مودی کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات

اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ بند، امریکیوں کو شیلٹرز میں رہنے کی ہدایت

فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر کی ملاقات آج ہوگی

نقاب کے پیچھے چھپا چہرہ۔۔ مغربی جاسوسہ نے ایرانی صدر تک کیسے رسائی حاصل کی؟ حیران کن کہانی

مودی کی ’ملٹی الائنس‘ حکمت عملی ناکام ، کسی ملک نے بھی بھارت کا ساتھ نہ دیا

’لائسنس ٹو کِل‘، نام کا راز اور 116 سال میں پہلی خاتون سربراہ: برطانوی خفیہ ایجنسی ’ایم آئی 6‘ جسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے

ایران کا اسرائیل پر مزید 30 میزائلوں سے بڑا حملہ، سائبر اٹیک سے آئرن ڈوم ہیک

یہود و ہنود کا گٹھ جوڑ بے نقاب

صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی میں مدد کے لیے تیار ہیں، ٹیمی بروس

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی

’قتل کا لائسنس‘، نام کا راز اور 116 سال میں پہلی خاتون سربراہ: برطانوی خفیہ ایجنسی ’ایم آئی 6‘ جسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے

’ہم نہیں جانتے تھے کہ اس طرح متاثر ہوں گے‘: ایرانی میزائل کا نشانہ بننے والے اسرائیلی علاقے میں بی بی سی نے کیا دیکھا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی