تناؤ کے بعد ’تعلقات کی بحالی‘، نریندر مودی کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات


دو سال کے شدید تناؤ کے بعد انڈیا اور کینیڈا کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کو دونوں ممالک کی جانب سے ’نتیجہ خیز‘ قرار دیا جا رہا ہے۔برطانوی خبر رسں ادارے روئٹرز کے مطابق کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی سے انڈین وزیراعظم نرنیدر مودی نے ملاقات کی جو جی سیون اجلاس کے موقع پر شہر البرٹا پہنچے ہیں۔دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی یہ پہلی ملاقات ہے، اس سے قبل جسٹن ٹروڈو کے دور میں انڈیا اور کینیڈا کے تعلقات میں شدید تناؤ اس وقت پیدا ہو گیا تھا جب 2023 میں جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں ایک سکھ رہنما کے قتل کا الزام انڈین حکومت پر لگایا تھا جس کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفیروں کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا اور ہائی کمیشن بند کر دیے تھے۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات دو سال کافی خراب رہے تاہم جس گرمجوشی سے مارک کارنی نے انڈین وزیراعظم کا استقبال کیا اس میں کسی تناؤ کا شائبہ تک نہیں تھا۔دونوں رہنماؤں کی جانب سے جاری کیے گئے بیانات میں کہا گیا ہے ان کی بات چیت بہت اچھے انداز میں ہوئی۔مارک کارنی کے دفتر کا کہنا ہے کہ دونوں نے اس امر پر اتفاق کیا ان نمائندوں کی جگہ نئے سفیروں کی تقرری کی جائے جن کو کشیدگی بڑھنے واپس بلا لیا گیا تھا۔انڈیا نے کینیڈا کی جانب سے لگائے الزام کو مسترد کیا تھا اور کسی بھی قتل میں ملوث ہونے سے انکار کیا اور اب دونوں ممالک شراکت داری بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ تجارتی شعبوں میں پیدا ہونے والے مسائل اور جنگیں  کی وجہ سے مارک کارنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے جی سیون کا رکن نہ ہوتے ہوئے بھی انڈیا کو اس میں شرکت کی دی کیونکہ انڈیا کا عالمی سپلائی چینز میں اہم کردار ہے۔انہوں نے نریندر مودری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ آپ یہاں آئے ہیں۔‘2023 میں کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کا الزام اس وقت کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انڈین حکومت پر لگایا تھا (فوٹو: روئٹرز)مارک کارنی کے آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’دونوں رہنماؤں نے باہمی احترام، قانون کی حکمرانی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصولوں پر انڈیا اور کینیڈا کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔‘مارک کارنی نے اس برہمی کا ذکر نہیں کیا جو جسٹن ٹروڈو نے انڈیا پر اس وقت ظاہر کی تھی جب انہوں نے اس پر کینیڈا کی سرزمین پر علیحدگی پسند سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کو قتل کرنے کا الزام لگایا تھا۔انڈین حکومت کی جانب سے سکھ لیڈر کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار کیا گیا تھا اور کینیڈا پر الزام لگایا گیا کہ وہ علیحدگی پسند سکھوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

کیا امریکی صدر کا ’میڈ ان امریکہ‘ ٹرمپ موبائل بھی چین میں بنے گا؟

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آج ظہرانے پر ملاقات طے

نریندرمودی کی امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو

قتل کی دھمکیاں ملنے پر آیت اللہ خامنہ ای کا سخت بیان

سب سے ’طاقتور‘ امریکی بم جو ایرانی پہاڑوں میں چھپے ایٹمی بنکرز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

تناؤ کے بعد ’تعلقات کی بحالی‘، نریندر مودی کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات

اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ بند، امریکیوں کو شیلٹرز میں رہنے کی ہدایت

فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر کی ملاقات آج ہوگی

نقاب کے پیچھے چھپا چہرہ۔۔ مغربی جاسوسہ نے ایرانی صدر تک کیسے رسائی حاصل کی؟ حیران کن کہانی

مودی کی ’ملٹی الائنس‘ حکمت عملی ناکام ، کسی ملک نے بھی بھارت کا ساتھ نہ دیا

’لائسنس ٹو کِل‘، نام کا راز اور 116 سال میں پہلی خاتون سربراہ: برطانوی خفیہ ایجنسی ’ایم آئی 6‘ جسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے

ایران کا اسرائیل پر مزید 30 میزائلوں سے بڑا حملہ، سائبر اٹیک سے آئرن ڈوم ہیک

یہود و ہنود کا گٹھ جوڑ بے نقاب

صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی میں مدد کے لیے تیار ہیں، ٹیمی بروس

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی