کیا امریکی صدر کا ’میڈ ان امریکہ‘ ٹرمپ موبائل بھی چین میں بنے گا؟


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیر انتظام ادارے ’ٹرمپ آرگنائزیشن‘ نے پیر کے روز ایک موبائل فون پلان اور 499 ڈالر مالیت کا سمارٹ فون متعارف کرایا ہے جو ستمبر میں لانچ کیا جائے گا۔سی این بی سی کے مطابق یہ نئی سروس ’ٹرمپ موبائل‘، ماہانہ 47.45 ڈالر کے پلان کی پیشکش کرے گی جس میں لامحدود کالز، میسجز اور ڈیٹا شامل ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ ’روڈ سائیڈ اسسٹنس‘ اور ’ٹیلی ہیلتھ اینڈ فارمیسی بینیفٹ‘ کی سہولت بھی دی جائے گی جیسا کہ ٹرمپ آرگنائزیشن کی ویب سائٹ پر درج ہے۔اس کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ’ٹی ون‘ نامی سمارٹ فون فروخت کرے گی جو گولڈ کلر کے دھاتی ڈھانچے کے ساتھ آئے گا اور اس پر امریکی پرچم بنا ہوگا۔وائرلیس سروس کا نام  The 47 Plan اور اس کی ماہانہ قیمت، دونوں ٹرمپ کی شخصیت سے جڑے ہوئے ہیں۔ ٹرمپ پہلے 45ویں امریکی صدر تھے اور اب 47ویں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ادھر فون کی ویب سائٹ پر دکھائے گئے ایک سکرین شاٹ پر ٹرمپ کا انتخابی نعرہ 'Make America Great Again' بھی دیکھا جا سکتا ہے۔جیسے دیگر کئی مصنوعات مثلاً گھڑیاں، سنیکرز اور بائبلز جو ٹرمپ اور ان کے کاروباری اداروں نے ان کی سیاسی زندگی کے دوران متعارف کروائیں، یہ نیا ٹیلی کمیونیکیشن منصوبہ بھی دراصل ایک ’لائسنسنگ معاہدے‘ پر مبنی ہے۔ویب سائٹ کے آخر میں لکھا ہے ’ٹرمپ موبائل، اس کی مصنوعات اور خدمات ٹرمپ آرگنائزیشن یا اس سے وابستہ کسی بھی ادارے یا سربراہان کی جانب سے ڈیزائن، تیار یا فروخت نہیں کی گئیں۔‘ناقدین نے ٹرمپ سے جڑی مختلف لائسنسنگ ڈیلز اور برانڈڈ اشیاء سے متعلق اخلاقی خدشات کا اظہار کیا ہے۔ مگر صدر اور ان کے اہلِ خانہ ایسی منافع بخش تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں مالی یا سیاسی طور پر نقصان کا خطرہ کم ہے۔جمعے کے روز صدر نے رپورٹ کیا کہ انہوں نے 2024 میں مختلف لائسنسنگ معاہدوں سے 80 لاکھ ڈالر سے زائد کی آمدن حاصل کی۔47 پلان کی قیمت امریکہ میں موجودہ معروف وائرلیس کمپنیوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ مثال کے طور پر ویریزون صرف ماہانہ 25   ڈالرز میں لامحدود کال، میسجز، ڈیٹا اور ہاٹ سپاٹ پلان پیش کرتا ہے، جبکہ ’مِنٹ موبائل‘ کے سالانہ پلان پر 30 ڈالر ماہانہ خرچ آتا ہے۔ٹرمپ موبائل کی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کا نیٹ ورک ’تین قومی فون سروسز جیسی ہی کوریج دیتا ہے، اور اس کا کسٹمر سروس کال سینٹر امریکہ میں واقع ہے‘۔پیر کی صبح جب سی این بی سی نے ٹرمپ موبائل کی کسٹمر سروس پر رابطہ کیا تو نمائندے نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کال سینٹر کے مقام کے بارے میں بتانے سے انکار کیا۔ٹرمپ موبائل ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی کسٹمر سروس امریکہ میں واقع ہے۔ (فوٹو: ٹرمپ موبائل)ویریزون، ٹی موبائل اور اے ٹی اینڈ ٹی نے بھی اس معاملے پر بات کرنے سے گریز کیا۔ٹرمپ موبائل کی ویب سائٹ کے مطابق، اس کا T1 فون اینڈرائیڈ 15 کے آپریٹننگ سسٹم پر چلے گا اور اس میں 6.8 انچ کا AMOLED سکرین، 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ، 12 جی بی ریم، 256 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 50 میگا پکسل کا مین کیمرہ ہوگا۔کیا ٹرمپ کا ’میڈ ان امریکہ‘ فون بھی چائنہ میں بنے گا؟ماہرین کے مطابق، اگرچہ ٹرمپ آرگنائزیشن کا دعویٰ ہے کہ اس کا نیا سمارٹ فون امریکہ میں تیار کیا جائے گا، امکان یہی ہے کہ یہ فون ’چین میں تیار ہوگا‘۔انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے نائب صدر فرانسسکو جیرو نیمو نے سی این بی سی سے منگل کو بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ ممکن نہیں کہ فون کو مکمل طور پر نیا ڈیزائن کیا گیا ہو اور اسے مکمل طور پر امریکہ میں اسمبل یا تیار کیا جائے۔ یہ بالکل ناممکن ہے۔‘جیرو نیمو کے مطابق، یہ فون ممکنہ طور پر چینیODM  (اوریجنل ڈیوائس مینوفیکچرر)  کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔ یہ ایسی کمپنیاں ہیں جو دوسرے اداروں کے لیے ان کی دی گئی معلومات کے مطابق پروڈکٹس تیار کرتی ہیں۔کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کے تجزیہ کار بلیک پرازسمیکی نے پیر کو جاری کردہ ایک نوٹ میں کہا کہ ’اگرچہ اس فون کو امریکی ساختہ قرار دیا جا رہا ہے، غالب امکان یہی ہے کہ اسے ابتدائی طور پر ایک چینی ODM کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔‘کمپنی کے ڈائریکٹر جیف فیلڈ ہیک نے مزید کہا کہ ’امریکہ کے پاس اس وقت مقامی سطح پر سمارٹ فون بنانے کی فوری صلاحیت دستیاب نہیں ہے۔‘سمارٹ فون مینوفیکچرنگ اس وقت خبروں میں آئی تھی جب ٹرمپ نے امریکہ میں درآمد کیے جانے والے فونز پر محصولات لگانے کی دھمکی دی تھی۔ اگرچہ یہ ٹیرف ابھی لاگو نہیں ہوئے لیکن ٹرمپ نے ’ایپل‘ کی سپلائی چین پر تنقید کی اور کمپنی پر زور دیا کہ وہ امریکہ میں آئی فون تیار کرے۔یہ اپیل صدر ٹرمپ کی اس بڑی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد امریکہ میں مزید الیکٹرانکس مصنوعات بنانا ہے۔کئی ماہرین نے کہا ہے کہ امریکہ میں آئی فون بنانا تقریباً ناممکن ہے اور اگر ممکن بھی ہو تو اس کی قیمت بہت بڑھ جائے گی۔ اس کے علاوہ امریکہ میں بڑی سطح پر تیاری کا عمل شروع کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ٹرمپ فون کو ویب سائٹ پر پری آردڑ کے لیے متعارف کروا دیا گیا ہے۔ (فوٹو: ٹرمپ موبائل)ٹرمپ فون کو غیر ملکی پرزہ جات کی ضرورت ہوگی؟چاہے فون کی کچھ تیاری امریکہ میں ہی کیوں نہ ہو، سمارٹ فون کی سپلائی چین عالمی نوعیت کی ہوتی ہے اور اس کے پرزے کئی ممالک سے حاصل کیے جاتے ہیں۔ٹرمپ آرگنائزیشن کا T1 فون بھی اس سے مختلف نہیں ہوگا۔ اگرچہ اس کے اجزاء کی تفصیلات نہیں دی گئیں لیکن اس کی تکنیکی خصوصیات کچھ اہم اشارے دے رہی ہیں۔فونز کی 6.8  انچ ایمولیڈ ڈسپلے زیادہ تر جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ بناتی ہے۔ اس کے علاوہ LGاور چینی کمپنی BOE بھی ایسی سکرینیں تیار کرتی ہیں۔ایپل کے آئی فون 16   پرو میک میں 6.9 انچ کی سکرین ہے اور اس کی قیمت 1,199 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔اب499  ڈالر کی قیمت میں T1 فون میں ممکنہ طور پر تائیوان کی کمپنی ’میڈیا ٹیک‘ کا پراسیسر ہوگا۔ اگر اس میں Qualcomm چپ ہو تو وہ بھی ممکنہ طور پر تائیوان میں تیار کی گئی ہوگی۔ٹی ون فون کے50    میگا پکسل کیمرے کے لیے ’امیج سینسنگ چپس‘ کی ضرورت ہوگی اور یہ ایک ایسا شعبہ ہے جو سمارٹ فونز کے لیے جاپانی کمپنی SONY کے زیر قیادت ہے۔ چین اور دیگر ممالک میں بھی چھوٹے پیمانے پر یہ چپس بنائی جاتی ہیں۔فون کی میموری میں ممکنہ طور پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی Micron کی چپس استعمال کی جا سکتی ہیں، جو امریکہ میں اپنی مصنوعات تیار کرتی ہے، لیکن سام سنگ بھی ممکنہ سپلائر ہو سکتا ہے۔کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کے ڈائریکٹر فیلڈ ہیک کے مطابق ’اگر کچھ مینوفیکچرنگ مقامی طور پر ہو تب بھی کمپنی کو فون کے اجزاء دیگر ممالک سے درآمد کرنے ہوں گے۔‘ٹرمپ آرگنائزیشن نے ماہرین کی اس تجزیاتی رپورٹ پر سی این بی سی کے تبصرے کی درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

جنگ بندی امریکہ نے نہیں کرائی، پاکستان نے سیز فائر کی درخواست کی تھی: نریندر مودی

اسرائیل-ایران تنازع؛ بھارت تہران کی حمایت کرنے میں ناکام

کیا امریکی صدر کا ’میڈ ان امریکہ‘ ٹرمپ موبائل بھی چین میں بنے گا؟

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آج ظہرانے پر ملاقات طے

نریندرمودی کی امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو

قتل کی دھمکیاں ملنے پر آیت اللہ خامنہ ای کا سخت بیان

سب سے ’طاقتور‘ امریکی بم جو ایرانی پہاڑوں میں چھپے ایٹمی بنکرز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

تناؤ کے بعد ’تعلقات کی بحالی‘، نریندر مودی کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات

اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ بند، امریکیوں کو شیلٹرز میں رہنے کی ہدایت

فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر کی ملاقات آج ہوگی

نقاب کے پیچھے چھپا چہرہ۔۔ مغربی جاسوسہ نے ایرانی صدر تک کیسے رسائی حاصل کی؟ حیران کن کہانی

مودی کی ’ملٹی الائنس‘ حکمت عملی ناکام ، کسی ملک نے بھی بھارت کا ساتھ نہ دیا

’لائسنس ٹو کِل‘، نام کا راز اور 116 سال میں پہلی خاتون سربراہ: برطانوی خفیہ ایجنسی ’ایم آئی 6‘ جسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے

ایران کا اسرائیل پر مزید 30 میزائلوں سے بڑا حملہ، سائبر اٹیک سے آئرن ڈوم ہیک

یہود و ہنود کا گٹھ جوڑ بے نقاب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی