
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج بدھ کو پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق وائٹ ہاؤس کے کیبنٹ روم میں لنچ کے وقت امریکی صدر اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات ہو گی۔مقامی میڈیا نے سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کای ہے کہ یہ ملاقات آج امریکہ میں ایسٹرن وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے یعنی پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب ہوگی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔واضح رہے کہ فلیڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہو گی۔