نقاب کے پیچھے چھپا چہرہ۔۔ مغربی جاسوسہ نے ایرانی صدر تک کیسے رسائی حاصل کی؟ حیران کن کہانی


کیتھرین پیریز شاکدام ایک فرانسیسی نژاد یہودی صحافی اور مشرق وسطیٰ کی امور کی ماہر ہیں جنہوں نے اپنی شناخت چھپاتے ہوئے ایران کے سخت گیر مذہبی اور سیاسی حلقوں تک ناقابلِ یقین رسائی حاصل کی۔ تقریباً ایک دہائی تک ایران کی ہم دردی کا لبادہ اوڑھ کر کام کرنے والی جاسوسہ کیتھرین نہ صرف تہران کے اعلیٰ حلقوں تک پہنچی، بلکہ انہیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے نجی ملاقات کا موقع بھی ملا۔ ان کے بقول، مغرب ایران کے بڑھتے ہوئے خطرے کو غرور اور غفلت کی وجہ سے سنجیدگی سے نہیں لے رہا۔ پس منظر اور ابتدائی زندگی برطانوی خبر رساں ادارے میں شایع ہونے والی اسٹوری کے مطابق کیتھرین پیرس میں پیدا ہوئیں اور وہ یہودی النسل ہیں۔ ان کی زندگی کا ایک اہم موڑ ان کی شادی تھی جو انہوں نے 2000 میں ایک یمنی مسلمان شخص سے کی۔ اس دوران انہوں نے نہ صرف شدید مذہبی منافرت کا سامنا کیا بلکہ انہیں اسلامی معاشروں کے اندرونی رویوں کی گہری جھلک بھی ملی۔ شادی کے بعد وہ کچھ عرصے کے لیے یمن منتقل ہو گئیں جہاں سے ان کے ایران کے ساتھ روابط کا آغاز ہوا۔ ایران سے رابطے کا آغاز 2009 میں انہوں نے یمن میں ایک اخبار یمن آبزرور کے لیے امریکی جارحیت کے خلاف ایک مضمون لکھا جو Yemen Observer میں شایع ہوا۔ اس مضمون نے ایرانی حکام کی توجہ حاصل کی۔ وہیں سے ایرانی حکومت نے ان سے رابطہ کیا، یہ سوچتے ہوئے کہ شاید وہ ایران کے نظریات کی حامی بن سکتی ہیں یا انہیں بطور آلہ کار استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ابتدا میں یہ رابطے سادہ میڈیا انٹرویوز اور تجزیاتی کالموں کی صورت میں تھے جن میں کیتھرین کو ایران نواز بیانیہ اپنانے پر آمادہ کیا گیا۔ ایران کے لیے بطور "پراپیگنڈا ایجنٹ" خدمات رفتہ رفتہ کیتھرین کو ایران کے زیر اثر میڈیا چینلز پر بطور تجزیہ نگار مدعو کیا جانے لگا۔ وہاں ان سے مغرب مخالف بیانیے کو فروغ دینے کے لیے کہا جاتا۔ یہ مرحلہ دراصل ایک جانچ کا عمل تھا جس کے ذریعے ایرانی نیٹ ورک یہ اندازہ لگا رہا تھا کہ آیا کیتھرین کو ایک قابلِ اعتماد "ایجنٹ" میں بدلا جا سکتا ہے۔ 2017 میں انہیں تہران میں ایک کانفرنس میں شرکت کی دعوت ملی، جو ان کے لیے ایران میں داخلے کا نقطۂ آغاز ثابت ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے متعدد بار ایران کا سفر کیا۔ ان کا ماننا ہے کہ ایرانی حکومت انہیں برطانیہ میں اپنا "چیف پراپیگنڈا ایجنٹ" بنانا چاہتی تھی۔ آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات ایران کے ایک دورے کے دوران کیتھرین کو آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کا موقع ملا۔ انہوں نے اس ملاقات کو "ماورائی تجربہ" قرار دیا۔ ملاقات ایک سادہ نشست گاہ میں ہوئی جس میں قالین، تصاویر اور عربی انداز کے صوفے موجود تھے۔ انہیں ہدایت کی گئی تھی کہ خامنہ ای سے آنکھ نہ ملائیں اور تب تک خاموش رہیں جب تک ان سے سوال نہ کیا جائے۔ اس ملاقات میں خامنہ ای نے قیامت، امام مہدی کے ظہور اور ایران کی یمن و شام میں لڑائیوں کے بارے میں بات کی۔ ان کے مطابق خامنہ ای کا یہ پیغام تھا کہ "خدا کے دشمنوں کو انسان نہ سمجھا جائے" اور ان کا قتل "جائز" ہے۔ کیتھرین کے بقول خامنہ ای صرف ایک بات سے خوفزدہ ہیں: اسرائیل کا حملہ۔ ایران کی مغرب میں رسائی اور خفیہ نیٹ ورک کیتھرین نے بتایا کہ ایران نے مغربی دنیا، خصوصاً برطانیہ، میں ایک وسیع خفیہ نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے۔ اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) سے وابستہ افراد مختلف فلاحی تنظیموں، تھنک ٹینکس اور تعلیمی اداروں کی آڑ میں ایران آتے جاتے رہتے ہیں۔ ان کا کام ایران کی ہدایات پر عمل کرنا، بیانیے کو بدلنا اور برطانیہ میں لابی سرگرمیوں کو منظم کرنا ہے۔ ان کے مطابق یہ نیٹ ورک برطانیہ کی جمہوریت کو سبوتاژ کرنے اور اداروں کو اپنے قابو میں لینے کی کوشش کر رہا ہے، جیسے ایران نے لبنان، شام، یمن اور عراق میں کیا۔ یہودیوں پر حملوں کا ایرانی منصوبہ کیتھرین نے انکشاف کیا کہ ایران میں ان کے قیام کے دوران انہیں ایک خفیہ منصوبے کے بارے میں بتایا گیا جس کا مقصد یہودیوں کی عالمی تنظیموں اور افراد کو ہدف بنانا تھا، تاکہ انہیں ڈرا کر اسرائیل منتقل ہونے پر مجبور کیا جائے جہاں ان پر حملہ کرنا آسان ہو۔ اس کے بعد ایران اپنے بیانیے کو یہ شکل دیتا کہ "یہودی ریاست کے وجود سے قومی سلامتی کو خطرہ ہے"۔ ان معلومات کی تصدیق بعد میں برطانیہ کے اس وقت کے سیکیورٹی وزیر ٹام ٹگنہٹ نے بھی کی۔ ایران کی نظریاتی بنیادیں اور خطرات کیتھرین کے مطابق ایرانی قیادت کا نظریہ نازی جرمنی کی مائن کامف جیسا خطرناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خامنہ ای، قاسم سلیمانی اور رئیسی جیسے افراد کی سوچ کسی طور بھی انسانیت کے لیے قابلِ قبول نہیں۔ ان کے نزدیک اگر اسلام کی بالادستی حاصل کرنے کے لیے ایران کو تباہ بھی کرنا پڑے تو وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ مغرب کی غفلت اور آنے والے خطرات کیتھرین کا ماننا ہے کہ مغرب ایران کے عزائم کو غرور، لاپروائی اور تاریخی تجربات کو نظرانداز کر کے ناسمجھی سے دیکھ رہا ہے۔ ان کے مطابق ہم ایک ایسا دشمن سامنے دیکھ رہے ہیں جو کھلے عام تباہی کی دھمکیاں دے رہا ہے اور مغرب اسے نظر انداز کر رہا ہے، یہ سمجھتے ہوئے کہ ہم جغرافیائی فاصلے کی وجہ سے محفوظ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دوسری جنگ عظیم میں نازی ازم کو شکست تو دی، لیکن اس جیسا خطرہ دوبارہ نئے چہرے میں آ چکا ہے، اور اگر مغرب نے وقت پر ہوش نہ کیا تو نتائج سنگین ہوں گے۔ کیتھرین پیریز شاکدام آج ایک اسرائیل نواز مہم کی سربراہ کے طور پر کام کر رہی ہیں اور مغرب کو مسلسل خبردار کر رہی ہیں کہ ایران صرف اسرائیل یا مشرق وسطیٰ کا مسئلہ نہیں، بلکہ ایک عالمی نظریاتی خطرہ ہے۔ ان کے مطابق اگر عالمی برادری دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف سنجیدہ ہے، تو ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کو عالمی سطح پر کالعدم قرار دینا ناگزیر ہو چکا ہے۔ یہ کہانی صرف ایک خاتون کی صحافتی مہم جوئی کی نہیں، بلکہ ایک ایسے عالمی خطرے کی عکاسی ہے جو چالاکی سے عقیدے، سیاست اور پراپیگنڈے کے ذریعے دنیا کے مختلف خطوں میں اپنے پنجے گاڑ چکا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

کیا امریکی صدر کا ’میڈ ان امریکہ‘ ٹرمپ موبائل بھی چین میں بنے گا؟

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آج ظہرانے پر ملاقات طے

نریندرمودی کی امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو

قتل کی دھمکیاں ملنے پر آیت اللہ خامنہ ای کا سخت بیان

سب سے ’طاقتور‘ امریکی بم جو ایرانی پہاڑوں میں چھپے ایٹمی بنکرز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

تناؤ کے بعد ’تعلقات کی بحالی‘، نریندر مودی کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات

اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ بند، امریکیوں کو شیلٹرز میں رہنے کی ہدایت

فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر کی ملاقات آج ہوگی

نقاب کے پیچھے چھپا چہرہ۔۔ مغربی جاسوسہ نے ایرانی صدر تک کیسے رسائی حاصل کی؟ حیران کن کہانی

مودی کی ’ملٹی الائنس‘ حکمت عملی ناکام ، کسی ملک نے بھی بھارت کا ساتھ نہ دیا

’لائسنس ٹو کِل‘، نام کا راز اور 116 سال میں پہلی خاتون سربراہ: برطانوی خفیہ ایجنسی ’ایم آئی 6‘ جسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے

ایران کا اسرائیل پر مزید 30 میزائلوں سے بڑا حملہ، سائبر اٹیک سے آئرن ڈوم ہیک

یہود و ہنود کا گٹھ جوڑ بے نقاب

صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی میں مدد کے لیے تیار ہیں، ٹیمی بروس

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی