فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر کی ملاقات آج ہوگی


فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاوس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ملاقات آج ظہرانے پر ہوگی۔ یہ بھی بتایا گیا ہےکہ صدر ٹرمپ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کیبنٹ روم میں ہوگی جہاں صحافیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اگر میڈیا سے بات کریں یا سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں تو اس ملاقات کے حوالے سے کوئی تفصیل بتائیں گے۔ اعلیٰ سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملاقات آج امریکا میں ایسٹرن وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے یعنی پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہوگی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز واشنگٹن ڈی سی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تقریب کے دوران امریکن پاکستانیوں سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کو خصوصی طور پر مینشن کیا تھا۔ واضح رہے کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کی کسی بھی اعلیٰ شخصیت سے یہ پہلی ملاقات ہے۔ مذکورہ ملاقات اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ پاکستان نے امریکی صدر کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کیا اور زور دیا ہے کہ وہ اپنے دور صدارت میں مسئلہ کشمیر حل کرائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اسرائیل-ایران تنازع؛ بھارت تہران کی حمایت کرنے میں ناکام

کیا امریکی صدر کا ’میڈ ان امریکہ‘ ٹرمپ موبائل بھی چین میں بنے گا؟

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آج ظہرانے پر ملاقات طے

نریندرمودی کی امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو

قتل کی دھمکیاں ملنے پر آیت اللہ خامنہ ای کا سخت بیان

سب سے ’طاقتور‘ امریکی بم جو ایرانی پہاڑوں میں چھپے ایٹمی بنکرز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

تناؤ کے بعد ’تعلقات کی بحالی‘، نریندر مودی کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات

اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ بند، امریکیوں کو شیلٹرز میں رہنے کی ہدایت

فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر کی ملاقات آج ہوگی

نقاب کے پیچھے چھپا چہرہ۔۔ مغربی جاسوسہ نے ایرانی صدر تک کیسے رسائی حاصل کی؟ حیران کن کہانی

مودی کی ’ملٹی الائنس‘ حکمت عملی ناکام ، کسی ملک نے بھی بھارت کا ساتھ نہ دیا

’لائسنس ٹو کِل‘، نام کا راز اور 116 سال میں پہلی خاتون سربراہ: برطانوی خفیہ ایجنسی ’ایم آئی 6‘ جسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے

ایران کا اسرائیل پر مزید 30 میزائلوں سے بڑا حملہ، سائبر اٹیک سے آئرن ڈوم ہیک

یہود و ہنود کا گٹھ جوڑ بے نقاب

صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی میں مدد کے لیے تیار ہیں، ٹیمی بروس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی