گلشن حدید میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والا شخص فلمی انداز میں لٹ گیا


گلشن حدید میں فلمی انداز میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، ڈاکو نے لٹنے کا ڈرامہ رچا کر شہری کو لوٹ لیا، انوکھی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔ اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج مقدمہ نمبر 25/458کے مطابق اسکریپ کے تاجر محمد عربی نے بینک سے 7 لاکھ 73 ہزار روپے کیش نکلوایا جسے بینک کے اندر موجود مخبر نے بھانپ لیا تھا۔ شہری رقم لیکر جیسے ہی بینک سے باہر نکلا تو ایک ملزم نے دانستہ طور پر ایک لاکھ روپے کی رقم گرادی،بعدازاں ملزم کا دوسرا ساتھی ڈرامائی طور پر رقم اٹھا کر بھاگ گیا، رقم لے جانے پر ملزم نے ڈرامائی انداز میں شور مچانا شروع کردیا۔ 7 لاکھ 73 ہزار روپے لیکر نکلنے والا اسکریپ کا تاجر مخبر کے جھانسے میں آگیا اور اسے اپنی گاڑی میں بٹھا کر ملزم کا تعاقب کیا، تھوڑی دور جاکر ملزم اور مخبر کے دیگر کار سوار ساتھی بھی پہنچ گئے ، جنہوں نے اسکریپ کے تاجر اور اس کے ساتھی سے رقم، موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایران سے آنے والے پاکستانی طلبا پر کیا بیتی: ’فضا میں ڈرونز کو پھٹتا دیکھ کر محسوس ہوا جیسے زندگی ختم ہونے والی ہے‘

ائیر انڈیا طیارہ حادثے کی تحقیقات کس طرح کی جائیں گی؟

ڈونلڈ ٹرمپ اورعاصم منیر کی ملاقات: کیا ایران، اسرائیل جنگ میں پاکستان کوئی کردار ادا کر سکتا ہے؟

ریتی بجری سے لدا ڈمپر کار پر الٹ گیا، خاتون اور بچی جاں بحق، فرار ڈرائیور کی تلاش

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد: ’تبادلے کو نئی تقرری تصور نہیں کیا جا سکتا‘

پاک بحریہ نے سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو کیسے بچایا؟ انسانیت کی اعلیٰ مثال ! ویڈیو

ارجنٹ اور ایگزیکٹو شناختی کارڈ بنوانے کی فیس کتنی ہے؟ اہم معلومات

ایرانی سائنسدانوں کے قتل سے لبنان میں ’پیجر اور واکی ٹاکی بم‘ تک: موساد کی کامیابیوں اور ناکامیوں کی کہانی

ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ’دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی ملاقات‘ جس میں آئی ایس آئی سربراہ بھی موجود تھے

پرنٹ کرو، استعمال کرو: سستے ’تھری ڈی اسلحہ‘ کا پھیلاؤ جو عالمی سطح پر خدشات کو جنم دے رہا ہے

کے ایم سی ملازمین کا کراچی پریس کلب اور سندھ اسمبلی پر احتجاجی مظاہرہ

ایرانی میزائل حملے: جنوبی اسرائیل کے سب سے بڑے ہسپتال کو بھی نقصان پہنچا، اسرائیلی فوج کا دعوی

گلشن حدید میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والا شخص فلمی انداز میں لٹ گیا

روز آم کھانے سے دل کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف

ایران اسرائیل تنازع: اسلام آباد کس حد تک تہران کی مدد کر سکتا ہے اور اس کے پاکستان پر کیا اثرات پڑ سکتے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی