کے ایم سی ملازمین کا کراچی پریس کلب اور سندھ اسمبلی پر احتجاجی مظاہرہ


آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے ایم سی ریٹائرڈ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے تحت مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بعد ازاں مظاہرین سندھ اسمبلی پر پہنچ گئے۔ رہنماؤں نے کراچی پریس کلب پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن سندھ حکومت کا حالیہ بجٹ مسترد کرتی ہے اور اسے ملازمین اور عوام دشمن قرار دیتی ہے، انہوں نے کہا کہ ملازمین کے لیے یہ بجٹ صرف12 فیصد تنخواہوں اور 8 فیصد پنشن میں اضافے پر مشتمل ہے جو لاکھوں سرکاری ملازمین کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بدترین مہنگائی کے دور میں حالیہ اضافہ نہ صرف ناکافی بلکہ بے حسی و نا انصافی کی عکاسی کرتا ہے۔ 12 فیصد تنخواہوں اور 8 فیصد پنشن میں اضافہ مہنگائی کے مقابلے میں ایک مذاق ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کرنے والی پیپلز پارٹی کی اپنی سندھ حکومت میں صرف 12 فیصد اضافے پر قناعت کھلی منافقت ہے۔ سندھ کے ملازمین کو تین مرتبہ دیا جانے والا DRA تاحال نہیں دیا گیا جبکہ یہ دیگر صوبوں میں یہ باقاعدگی سے دیا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔ مظاہرے میں پنشن میں مناسب اور قابل قبول حد تک اضافے سمیت 16 مطالبات پیش کیے گئے۔ احتجاج کے موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کے لیے بھی وہی قوانین ہونے چاہئیں جو عام عوام کے لیے ہیں، ان کی تمام مراعات جیسے مفت سفر، راشن، بجلی، پانی اور فون بل ختم کیے جائیں۔ بعد ازاں مظاہرین مارچ کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کی عمارت کے سامنے پہنچ گئے، جہاں ان کا احتجاج جاری ہے۔ اس موقع پر اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایران سے آنے والے پاکستانی طلبا پر کیا بیتی: ’فضا میں ڈرونز کو پھٹتا دیکھ کر محسوس ہوا جیسے زندگی ختم ہونے والی ہے‘

ائیر انڈیا طیارہ حادثے کی تحقیقات کس طرح کی جائیں گی؟

ڈونلڈ ٹرمپ اورعاصم منیر کی ملاقات: کیا ایران، اسرائیل جنگ میں پاکستان کوئی کردار ادا کر سکتا ہے؟

ریتی بجری سے لدا ڈمپر کار پر الٹ گیا، خاتون اور بچی جاں بحق، فرار ڈرائیور کی تلاش

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد: ’تبادلے کو نئی تقرری تصور نہیں کیا جا سکتا‘

پاک بحریہ نے سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو کیسے بچایا؟ انسانیت کی اعلیٰ مثال ! ویڈیو

ارجنٹ اور ایگزیکٹو شناختی کارڈ بنوانے کی فیس کتنی ہے؟ اہم معلومات

ایرانی سائنسدانوں کے قتل سے لبنان میں ’پیجر اور واکی ٹاکی بم‘ تک: موساد کی کامیابیوں اور ناکامیوں کی کہانی

ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ’دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی ملاقات‘ جس میں آئی ایس آئی سربراہ بھی موجود تھے

پرنٹ کرو، استعمال کرو: سستے ’تھری ڈی اسلحہ‘ کا پھیلاؤ جو عالمی سطح پر خدشات کو جنم دے رہا ہے

کے ایم سی ملازمین کا کراچی پریس کلب اور سندھ اسمبلی پر احتجاجی مظاہرہ

ایرانی میزائل حملے: جنوبی اسرائیل کے سب سے بڑے ہسپتال کو بھی نقصان پہنچا، اسرائیلی فوج کا دعوی

گلشن حدید میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والا شخص فلمی انداز میں لٹ گیا

روز آم کھانے سے دل کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف

ایران اسرائیل تنازع: اسلام آباد کس حد تک تہران کی مدد کر سکتا ہے اور اس کے پاکستان پر کیا اثرات پڑ سکتے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی