ریتی بجری سے لدا ڈمپر کار پر الٹ گیا، خاتون اور بچی جاں بحق، فرار ڈرائیور کی تلاش


راشد منہاس روڈ پر ریتی بجری سے لدا ڈمپر بے قابو ہوکر کار پر الٹ گیا، کار سوار4 افراد ریتی تلے دب گئے۔ ریسکیو آپریشن کے بعد خاتون اور بچی کی لاشیں نکال لی گئیں جن کی شناخت 48 سالہ شاہینہ زوجہ نعیم اور 10 سالہ عائشہ دختر خرم کے ناموں سے ہوئی جبکہ دیگر 2 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ شدید زخمی ہونے والی خاتون 30 سالہ انعم ہیں، یہ سب افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور اسکیم 33 کے رہائشی تھے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث رات گئے پیش آیا۔ صبح کے وقت ڈمپر کو سڑک سے ہٹا دیا گیا ہے جس کے بعد ٹریفک روانی بحال ہوگئی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس سرگرداں ہے۔ بعد ازاں روڈ ایکسیڈنٹ کی تجزیاتی ٹیم موقع پر پہنچی اورتحقیقات کا آغاز کردیا، اس حوالےسے سربراہ روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم انسپکٹر ارائے اکمل نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کےمطابق حادثہ ڈمپر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، اس موقع پر انہوں نے موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں سے بریفنگ بھی لی۔ پولیس نے دونوں متاثرہ گاڑیوں کے ٹریکرز تحویل میں لے لیے ہیں جس سے گاڑیوں کی رفتار کا مزید تجزیہ کیا جائے گا، ٹیم جائے حادثہ کی فوٹیجزز بھی حاصل کررہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ اورعاصم منیر کی ملاقات: کیا ایران، اسرائیل جنگ میں پاکستان کوئی کردار ادا کر سکتا ہے؟

ریتی بجری سے لدا ڈمپر کار پر الٹ گیا، خاتون اور بچی جاں بحق، فرار ڈرائیور کی تلاش

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد: ’تبادلے کو نئی تقرری تصور نہیں کیا جا سکتا‘

پاک بحریہ نے سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو کیسے بچایا؟ انسانیت کی اعلیٰ مثال ! ویڈیو

ارجنٹ اور ایگزیکٹو شناختی کارڈ بنوانے کی فیس کتنی ہے؟ اہم معلومات

ایرانی سائنسدانوں کے قتل سے لبنان میں ’پیجر اور واکی ٹاکی بم‘ تک: موساد کی کامیابیوں اور ناکامیوں کی کہانی

ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ’دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی ملاقات‘ جس میں آئی ایس آئی سربراہ بھی موجود تھے

پرنٹ کرو، استعمال کرو: سستے ’تھری ڈی اسلحہ‘ کا پھیلاؤ جو عالمی سطح پر خدشات کو جنم دے رہا ہے

کے ایم سی ملازمین کا کراچی پریس کلب اور سندھ اسمبلی پر احتجاجی مظاہرہ

ایرانی میزائل حملے: جنوبی اسرائیل کے سب سے بڑے ہسپتال کو بھی نقصان پہنچا، اسرائیلی فوج کا دعوی

گلشن حدید میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والا شخص فلمی انداز میں لٹ گیا

روز آم کھانے سے دل کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف

ایران اسرائیل تنازع: اسلام آباد کس حد تک تہران کی مدد کر سکتا ہے اور اس کے پاکستان پر کیا اثرات پڑ سکتے ہیں؟

کراچی میں کانگو وائرس سے 2 افراد لقمہ اجل بن گئے

سندھ رینجرز کی کارروائیاں، خاتون سمیت 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات برآمد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی