لیبیا کے قریب دو بحری جہاز ڈُوبنے سے پاکستانیوں سمیت 60 تارکینِ وطن کی ہلاکت کا خدشہ


گذشتہ ہفتے لیبیا کے ساحل پر دو بحری جہازوں کے تباہ ہونے سے پاکستانیوں اور مصریوں سمیت کم سے کم 60 تارکینِ وطن کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ پہلا جہاز 12 جُون کو طرابلس میں لیبیا کی ایک بندرگاہ کے قریب ڈُوب گیا تھا۔اس جہاز کے حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 21 افراد لاپتا جبکہ صرف پانچ زندہ بچ گئے تھے۔ جو افراد اس حادثے میں لاپتا ہوئے وہ پاکستان، اریٹیریا، مصر اور سوڈان سے تعلق رکھتے تھے۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق دوسرا جہاز تبروک شہر سے 35 کلومیٹر (20 میل) دُور تباہ ہوا جس میں 39 افراد سمندر کی لہروں میں بہہ گئے جبکہ صرف ایک شخص زندہ بچا۔تنظیم کے علاقائی ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ عثمان بیلبیسی کا کہنا ہے کہ ’ان دونوں حادثات میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے ان کے اہلِ خانہ غمزدہ ہیں۔‘انہوں ںے مزید کہا کہ ’انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن ایک بار پھر بین الاقوامی برادری پر زور دیتی ہے کہ وہ تلاش اور ریسکیو کی کارروائیوں میں تیزی لائے اور زندہ بچ جانے والے افراد کو بحفاظت باہر آنے کی ضمانت دی جائے۔‘اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کے مطابق ’رواں برس اب تک کم سے کم 743 افراد بحیرہ روم کو عبور کر کے یورپ پہنچنے کی کوشش میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔‘بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اس پُرخطر سمندری راستے پر انسانی سمگلنگ کے خطرناک طریقوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ یہاں ریسکیو کی صلاحیت بھی محدود ہے۔‘اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ ’15 جُون تک اٹلی کے ساحل پر تارکینِ وطن کی آمد میں ہر سال 15 فیصد اضافہ ہوا ہے، ان تارکین میں اکثریت لیبیا سے تعلق رکھتی ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان ریلوے نے رواں برس پیش آنے والے حادثات کے اعداد وشمارجاری کر دیئے

سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک دن میں سات پروازوں کی لینڈنگ

اعلٰی تعلیم کے لیے برطانیہ جانے والی دو پاکستانی طالبات کی ڈوبنے سے موت، ’تفتیش جاری ہے‘

پاکستان میں 20 کروڑ سے زائد موبائل فون سبسکرائبرز، ’تعداد کی بجائے سروس بہتر بنائیں‘

لیبیا کے قریب دو بحری جہاز ڈُوبنے سے پاکستانیوں سمیت 60 تارکینِ وطن کی ہلاکت کا خدشہ

پی آئی اے کی نجکاری؛ 8 پارٹیوں نے خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی

پاکستان میں 20 سے 23 جون کے دوران پری مون سون بارشیں، گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان

پی آئی اے کی فروخت: ایئر بلیو اور جیریز سمیت کئی بولی دہندگان سامنے آ گئے

اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان

’پیسے اور ادویات ختم‘، عراق میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی زائرین وطن واپسی کے منتظر

خیبرپختونخوا: شادی ہال پر نئے ٹیکس کی تجویز، ’ٹیکس کے نام پر بھتہ نامنظور‘

الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مخصوص سبز نمبر پلیٹ متعارف

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات، ایران اسرائیل کشیدگی پر تبادلہ خیال

جسٹس امین الدین اور دیگر آئینی بینچز کی مدت میں توسیع

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ کی اہم ملاقات، کون سے اہم امور زیر غور رہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی