حکومت نے آئل کمپنیوں کو تیل ذخیرہ رکھنےکی ہدایت کردی


ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں وفاقی حکومت نے آئل کمپنیوں کو تیل ذخیرہ رکھنےکی ہدایت کردی۔ حکومت کی جانب سے 14 کروڑ لیٹرزپیٹرول فوری منگوانےکا حکم دیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے آئل آئل کمپنیوں کو لکھےگئے خط میں 20 دن تیل ذخیرہ رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔اوگرا نے ہدایت کی ہےکہ حالیہ علاقائی صورتحال کے سبب تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں تیل کا ذخیرہ یقینی بنائیں۔ پی ایس او حکام کے مطابق حکومتی ہدایات کے بعد پی ایس او نے تقریباً 7 کروڑ لیٹرزکا ہنگامی ٹینڈر جاری کیا ہے۔ تیل بردار جہاز 10 دن کے اندر کراچی پورٹ پہنچےگا۔پی ایس او حکام کا کہنا ہےکہ 6 جولائی کو پہنچنے والے تقریباً 7 کروڑ لیٹرز سے لدے تیل بردار جہاز کو 26 جون کو پہنچنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ یکم جولائی تک ملک میں اضافی 14کروڑ لیٹرز تیل موجود ہوگا۔ صورتحال دیکھتےہوئے مزید ہنگامی ٹینڈرز جاری کیے جاسکتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سوات کے علاقے وادی اتروڑ کی شاہی باغ جھیل میں کشتی اُلٹنے سے دو ہلاک، تین لاپتہ

جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرہل

محرم الحرام؛ پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس کی تعنیاتی کا فیصلہ

بنوں میں 2 قبائل کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

پاکستان کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت

بنوں میں اراضی کے تنازع پر 5 افراد قتل

سندھ طاس معاہدہ: ’اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے‘

صوبہ پنجاب میں پولیس مقابلوں میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

اسرائیلی جارحیت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے: اسحاق ڈار

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا

سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ، کم ازکم ماہانہ اجرت 50 ہزار کرنے کی سفارش

بھارت کو شکست دینے کی وجہ سے پوری امت مسلمہ پاکستان پر فخر کررہی ہے، گورنر کے پی

نیب نے بحریہ ٹاؤن، ملک ریاض کے بیٹے کی جائیدادیں منجمد کر دیں

’تفریح کے لیے کہاں جائیں‘، بنوں میں ایک بار پھر فیملی پارک کا تنازع

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی