اسرائیلی جارحیت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے: اسحاق ڈار


پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔سنیچر کو استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ’پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلا اشتعال جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیلی جارحیت علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کوئی ایک واقعہ نہیں ہے۔ یہ جنگ پسندی کے ایک خطرناک اور مستقل تسلسل کا حصہ ہے جس کا مظاہرہ اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں کیا ہے۔‘’اسرائیلی جارحیت خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، اور یہ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ ہم سب اس عدم استحکام کی گونج کو محسوس کر سکتے ہیں۔‘نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے طور پر ایران کی درخواست پر اس کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر بات چیت کے لیے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی مکمل حمایت کی۔ ہم نے اجلاس میں ایران کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔‘اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے ایران کی حمایت کے حوالے سے کیے گئے دیگر اقدامات میں بھی اس کا ساتھ دیا ہے۔ جس میں متعدد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا بیان اور ایس سی او اور آئی اے ای اے شامل ہیں۔پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل کی واضح اور بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کے حق دفاع کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سوات کے علاقے وادی اتروڑ کی شاہی باغ جھیل میں کشتی اُلٹنے سے دو ہلاک، تین لاپتہ

جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرہل

محرم الحرام؛ پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس کی تعنیاتی کا فیصلہ

بنوں میں 2 قبائل کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

پاکستان کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت

بنوں میں اراضی کے تنازع پر 5 افراد قتل

سندھ طاس معاہدہ: ’اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے‘

صوبہ پنجاب میں پولیس مقابلوں میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

اسرائیلی جارحیت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے: اسحاق ڈار

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا

سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ، کم ازکم ماہانہ اجرت 50 ہزار کرنے کی سفارش

بھارت کو شکست دینے کی وجہ سے پوری امت مسلمہ پاکستان پر فخر کررہی ہے، گورنر کے پی

نیب نے بحریہ ٹاؤن، ملک ریاض کے بیٹے کی جائیدادیں منجمد کر دیں

’تفریح کے لیے کہاں جائیں‘، بنوں میں ایک بار پھر فیملی پارک کا تنازع

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی