سندھ طاس معاہدہ: ’اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے‘


پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’سندھ طاس معاہدہ کوئی سیاسی مفاہمت نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جو عالمی بینک کی ثالثی میں طے پایا۔‘سینچر کو انڈیا کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’اس معاہدے میں کسی بھی فریق کو اسے یک طرفہ طور پر معطل یا ختم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔‘’انڈیا کو فوری طور پر اپنی یک طرفہ اور غیر قانونی پوزیشن واپس لینی چاہیے اور سندھ طاس معاہدے کو مکمل اور بلاروک ٹوک نافذ کرنا چاہیے۔‘یاد رہے کہ سنیچر کو امیت شاہ نے کہا تھا کہ ’پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کریں گے اور وہاں جانے والے پانی کا رُخ اپنے استعمال کے لیے موڑیں گے۔‘ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’انڈین وزیر داخلہ کا یہ بیان بین الاقوامی معاہدوں کی حُرمت اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور کھلم کھلا انکار کا مظہر ہے۔‘’انڈیا کا اس معاہدے کو معطل کرنے کا یک طرفہ اور غیر قانونی اعلان نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ خود اس معاہدے اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے منافی بھی ہے۔‘’اس قسم کا رویہ نہایت خطرناک اور غیر ذمہ داری کی مثال ہے جو بین الاقوامی معاہدوں کی ساکھ کو مجروح کرتا ہے اور ایسے ریاستی کردار پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے جو اپنے قانونی فرائض کی اعلانیہ نفی کرتا ہو۔‘ترجمان نے کہا کہ یہ طرزِ عمل علاقائی امن، استحکام اور باہمی اعتماد کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ پانی کو سیاسی مقاصد کے لیے ہتھیار بنانا غیر ذمہ دارانہ ہے اور ریاستوں کے ذمہ دارانہ رویے کے قائم شدہ اصولوں کے خلاف ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اپنے حصے کے طور پر اس معاہدے کے لیے مضبوطی سے پُرعزم ہے اور اپنے جائز حقوق اور اختیارات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔‘’پاکستان سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے اور انڈیا سے بھی توقع رکھتا ہے کہ وہ اس معاہدے کی رُوح اور متن کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کی مذمت

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے حادثات میں 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی

چیئرمین پی ٹی آئی کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت

ایران پر امریکی حملہ، پاکستان کیخلاف فیک نیوزاورپروپیگینڈامہم شروع

سوات کے علاقے وادی اتروڑ کی شاہی باغ جھیل میں کشتی اُلٹنے سے دو ہلاک، تین لاپتہ

جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرہل

محرم الحرام؛ پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس کی تعنیاتی کا فیصلہ

بنوں میں 2 قبائل کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

پاکستان کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت

بنوں میں اراضی کے تنازع پر 5 افراد قتل

سندھ طاس معاہدہ: ’اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے‘

صوبہ پنجاب میں پولیس مقابلوں میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

اسرائیلی جارحیت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے: اسحاق ڈار

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا

سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ، کم ازکم ماہانہ اجرت 50 ہزار کرنے کی سفارش

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی