خیبرپختونخوا میں بارشوں سے حادثات میں 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی


پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ بارشوں سے صوبہ بھر میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، 7 گھروں کو نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی جانب سے بارشوں سے صوبہ بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ 20 جون سے اب تک بارش، آندھی اور فلڈ کے باعث حادثات میں اب تک 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے، مرنیوالوں میں 3 مرد، ایک خاتون اور 2 بچے جبکہ زخمیوں میں 3 مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بارش اور آندھی کے باعث 7 گھروں کو نقصان پہنچا، 5 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اور 2 مکمل طور پر منہدم ہوئے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حادثات مانسہرہ، بونیر، لوئر دیر اور اپر دیر، ملاکنڈ، کوہستان کولائی پالس میں پیش آئے۔پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں کا سلسلہ 23 جون تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا اور کہا ہے کہ پہلے ہی سے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کیلئے مراسلہ جاری کیا ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

امریکی حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو

پاکستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کی مذمت

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے حادثات میں 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی

چیئرمین پی ٹی آئی کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت

ایران پر امریکی حملہ، پاکستان کیخلاف فیک نیوزاورپروپیگینڈامہم شروع

سوات کے علاقے وادی اتروڑ کی شاہی باغ جھیل میں کشتی اُلٹنے سے دو ہلاک، تین لاپتہ

جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرہل

محرم الحرام؛ پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس کی تعنیاتی کا فیصلہ

بنوں میں 2 قبائل کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

پاکستان کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت

بنوں میں اراضی کے تنازع پر 5 افراد قتل

سندھ طاس معاہدہ: ’اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے‘

صوبہ پنجاب میں پولیس مقابلوں میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

اسرائیلی جارحیت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے: اسحاق ڈار

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی