جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرہل


ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے۔ جہاد کا اعلان کسی فرد یا گروہ کا نہیں بلکہ ریاست کا اختیار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی طبقات کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ شرکاء نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور قومی یکجہتی کے فروغ پر پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں۔ آئین تمام مذاہب کو مکمل حقوق فراہم کرتا ہے اور قومی اتحاد صرف برابری اور ہم آہنگی سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے جس کا پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ بھرپور جواب دے رہی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ نسلی یا لسانی نفرت جہالت ہے اور تمام پاکستانی برابر ہیں۔ اگر متحد رہیں تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے کسی فرد یا گروہ کو یہ حق حاصل نہیں۔ مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں کے نمائندوں نے اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی نشستیں قومی ہم آہنگی میں اضافہ کرتی ہیں اور ان کا تسلسل وقت کی ضرورت ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے حادثات میں 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی

چیئرمین پی ٹی آئی کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت

ایران پر امریکی حملہ، پاکستان کیخلاف فیک نیوزاورپروپیگینڈامہم شروع

سوات کے علاقے وادی اتروڑ کی شاہی باغ جھیل میں کشتی اُلٹنے سے دو ہلاک، تین لاپتہ

جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرہل

محرم الحرام؛ پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس کی تعنیاتی کا فیصلہ

بنوں میں 2 قبائل کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

پاکستان کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت

بنوں میں اراضی کے تنازع پر 5 افراد قتل

سندھ طاس معاہدہ: ’اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے‘

صوبہ پنجاب میں پولیس مقابلوں میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

اسرائیلی جارحیت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے: اسحاق ڈار

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا

سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ، کم ازکم ماہانہ اجرت 50 ہزار کرنے کی سفارش

بھارت کو شکست دینے کی وجہ سے پوری امت مسلمہ پاکستان پر فخر کررہی ہے، گورنر کے پی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی