پاکستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کی مذمت


پاکستان نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت کی ہے۔اتوار کو اسلام آباد میں دفترِخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت کرتا ہے جو اسرائیل کے حملوں کے بعد کیے گئے ہیں۔ ہمیں خطے میں مزید کشیدگی کے ممکنہ اضافے پر سخت تشویش ہے۔‘بیان کے مطابق ’ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی ہیں اور یہ کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا جائز حق حاصل ہے۔‘بیان میں کہا گیا کہ ’ایران کے خلاف جاری جارحیت کی وجہ سے کشیدگی اور تشدد میں غیرمعمولی اضافہ انتہائی پریشان کن ہے۔ کشیدگی میں مزید اضافے کے خطے پر اور اس سے باہر شدید نقصان دہ اثرات مرتب ہوں گے۔‘پاکستان نے کہا ہے کہ ’ہم شہریوں کی جانوں اور املاک کا احترام کرنے اور تنازعات کو فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ تمام فریقوں کو بین الاقوامی قانون، خاص طور پر بین الاقوامی انسانی قانون کی پابندی کرنی چاہیے۔‘دفترِ خارجہ نے بیان میں مزید کہا کہ ’اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے مطابق مذاکرات، سفارت کاری کا سہارا خطے کے بحرانوں کو حل کرنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔‘قبل ازیں پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی صبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی تین جوہری تنصیبات کو بمباری سے تباہ کرنے کا بیان دیا تھا۔انہوں نے پہلے ایک سوشل میڈیا پوسٹ اور بعد ازاں ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے خطاب میں بتایا کہ ایران پر حملوں سے اُس کی جوہری تنصیبات کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے امن کی جانب پیش قدمی نہ کی تو مزید حملے بھی کیے جا سکتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

امریکی حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو

پاکستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کی مذمت

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے حادثات میں 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی

چیئرمین پی ٹی آئی کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت

ایران پر امریکی حملہ، پاکستان کیخلاف فیک نیوزاورپروپیگینڈامہم شروع

سوات کے علاقے وادی اتروڑ کی شاہی باغ جھیل میں کشتی اُلٹنے سے دو ہلاک، تین لاپتہ

جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرہل

محرم الحرام؛ پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس کی تعنیاتی کا فیصلہ

بنوں میں 2 قبائل کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

پاکستان کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت

بنوں میں اراضی کے تنازع پر 5 افراد قتل

سندھ طاس معاہدہ: ’اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے‘

صوبہ پنجاب میں پولیس مقابلوں میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

اسرائیلی جارحیت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے: اسحاق ڈار

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی