الیکٹرک وہیکلز کیلئے رجسٹریشن فری اور سبسڈی کا اعلان


وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے دو، تین اور چار پہیوں والی الیکٹرک وہیکلز کے لیے رجسٹریشن فری اور سبسڈی کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ہارون اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت 2030 تک 30 فیصد نئی گاڑیوں کو شفٹ کرنا ہے۔ پاکستان سالانہ اربوں ڈالر کا تیل درآمد کرتا ہے۔ تاہم نئی پالیسی سے بچت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی سے 45 لاکھ ٹن کاربن اخراج میں کمی اور 2 ارب لیٹر تیل کی بچت ہو گی۔ جبکہ پاکستان 2030 تک 22 لاکھ نیو انرجی وہیکلز کی فروخت کا ہدف حاصل کرے گا۔ پاکستان میں 3 ہزار چارجنگ اسٹیشن لگانے کا منصوبہ ہے۔ہارون اختر نے کہا کہ پاکستان نیو انرجی وہیکل پالیسی پر عالمی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ ہو چکا ہے۔ اور اسلام آباد کو 2030 تک ماڈل ای موبیلیٹی سٹی بنایا جائے گا۔ وہیکل پالیسی سے 15 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ 2 پہیوں والی گاڑی کے لیے 65 ہزار، 3 پہیوں والی گاڑی کے لیے 4 لاکھ روپے سبسڈی ہو گی۔ اور یہ پالیسی صرف ارادہ نہیں بلکہ صاف توانائی کے انقلاب کا خاکہ ہے۔ ہمیں وہ گاڑیاں چاہئیں جو دھواں نہیں، ترقی چھوڑیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سوات کے علاقے وادی اتروڑ کی شاہی باغ جھیل میں کشتی اُلٹنے سے دو ہلاک، تین لاپتہ

محرم الحرام؛ پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس کی تعنیاتی کا فیصلہ

بنوں میں 2 قبائل کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

پاکستان کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت

بنوں میں اراضی کے تنازع پر 5 افراد قتل

سندھ طاس معاہدہ: ’اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے‘

صوبہ پنجاب میں پولیس مقابلوں میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

اسرائیلی جارحیت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے: اسحاق ڈار

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا

سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ، کم ازکم ماہانہ اجرت 50 ہزار کرنے کی سفارش

بھارت کو شکست دینے کی وجہ سے پوری امت مسلمہ پاکستان پر فخر کررہی ہے، گورنر کے پی

نیب نے بحریہ ٹاؤن، ملک ریاض کے بیٹے کی جائیدادیں منجمد کر دیں

’تفریح کے لیے کہاں جائیں‘، بنوں میں ایک بار پھر فیملی پارک کا تنازع

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سندھ طاس معاہدے میں بھارتی یکطرفہ فیصلے کی کوئی گنجائش نہیں:دفتر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی