سندھ طاس معاہدے میں بھارتی یکطرفہ فیصلے کی کوئی گنجائش نہیں:دفتر خارجہ


بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو بحال نہ کرنے کے اعلان پر پاکستان نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امیت شاہ نے کہا کہ "نئی دہلی سندھ طاس معاہدے کو کبھی بحال نہیں کرے گی، اور پاکستان جانے والے پانی کو ایک نہر کے ذریعے راجستھان منتقل کیا جائے گا۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ "پاکستان بلاجواز جس پانی سے فائدہ اٹھا رہا تھا، اب وہ اسے نہیں ملے گا۔" اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک سخت بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ "یہ بیانات بین الاقوامی معاہدوں کی حرمت کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ سندھ طاس معاہدہ ایک غیر سیاسی، باقاعدہ اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ معاہدہ ہے، جس میں یکطرفہ فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیں۔"دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان بین الاقوامی قانون، معاہدے کی شقوں، اور عالمی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ "پانی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ عمل ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر ایک خطرناک مثال قائم کرتا ہے۔"پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی کو فوری طور پر یقینی بنائے، اور یہ باور کرایا کہ پاکستان معاہدے کی مکمل پاسداری کرتا ہے اور اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔اس معاملے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی شدید ردعمل دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ "اگر بھارت معاہدے کی پاسداری سے انکار کرتا ہے تو ہم ایک اور جنگ لڑنے کو تیار ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ اپنے دریاؤں کا دفاع کیسے کرنا ہے۔"وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی حالیہ دنوں میں بھارت کے اقدامات کو "آبی جارحیت" قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اس کا مؤثر جواب دے گا اور یہ معاملہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں نمٹایا جائے گا۔ادھر مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی مرکزی حکومت کی آبی پالیسی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جب جموں و کشمیر خود پانی کی قلت کا شکار ہے تو ریاست کا پانی پنجاب یا دیگر علاقوں کو کیوں منتقل کیا جا رہا ہے؟ انہوں نے خبردار کیا کہ وہ ایسے کسی منصوبے کو قبول نہیں کریں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے سے انحراف کا کوئی بھی قدم نہ صرف خطے میں پانی کے بحران کو سنگین بنا سکتا ہے بلکہ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ کر سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سوات کے علاقے وادی اتروڑ کی شاہی باغ جھیل میں کشتی اُلٹنے سے دو ہلاک، تین لاپتہ

جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرہل

محرم الحرام؛ پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس کی تعنیاتی کا فیصلہ

بنوں میں 2 قبائل کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

پاکستان کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت

بنوں میں اراضی کے تنازع پر 5 افراد قتل

سندھ طاس معاہدہ: ’اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے‘

صوبہ پنجاب میں پولیس مقابلوں میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

اسرائیلی جارحیت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے: اسحاق ڈار

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا

سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ، کم ازکم ماہانہ اجرت 50 ہزار کرنے کی سفارش

بھارت کو شکست دینے کی وجہ سے پوری امت مسلمہ پاکستان پر فخر کررہی ہے، گورنر کے پی

نیب نے بحریہ ٹاؤن، ملک ریاض کے بیٹے کی جائیدادیں منجمد کر دیں

’تفریح کے لیے کہاں جائیں‘، بنوں میں ایک بار پھر فیملی پارک کا تنازع

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی