صدر آصف علی زرداری نے بینظیر ہنر مند پورٹل کا افتتاح کردیا


صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ بینظیر ہنرمند پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام نوجوان نسل کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور بچیوں کو صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ ہنر بھی فراہم کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ صدرمملکت نے کہا کہ پروگرام کے تحت کمپیوٹر، جدید تعلیم اور مختلف ہنر سکھائے جائیں گے، جن کے ذریعے نوجوان پاکستان کے اندر اور باہر اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”نرسنگ جیسے شعبے کی دنیا بھر میں بڑی مانگ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان ہنر سیکھ کر دیارِ غیر میں ملک کا نام روشن کریں۔“صدر زرداری نے وفاقی وزیر نوید قمر کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ اس وقت ملک کو ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کو خود مختار اور ہنرمند بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں کو تمام بنیادی حقوق فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور یہ پروگرام اس سلسلے کی ایک عملی مثال ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایران پر امریکی حملہ، پاکستان کیخلاف فیک نیوزاورپروپیگینڈامہم شروع

سوات کے علاقے وادی اتروڑ کی شاہی باغ جھیل میں کشتی اُلٹنے سے دو ہلاک، تین لاپتہ

جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرہل

محرم الحرام؛ پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس کی تعنیاتی کا فیصلہ

بنوں میں 2 قبائل کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

پاکستان کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت

بنوں میں اراضی کے تنازع پر 5 افراد قتل

سندھ طاس معاہدہ: ’اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے‘

صوبہ پنجاب میں پولیس مقابلوں میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

اسرائیلی جارحیت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے: اسحاق ڈار

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا

سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ، کم ازکم ماہانہ اجرت 50 ہزار کرنے کی سفارش

بھارت کو شکست دینے کی وجہ سے پوری امت مسلمہ پاکستان پر فخر کررہی ہے، گورنر کے پی

نیب نے بحریہ ٹاؤن، ملک ریاض کے بیٹے کی جائیدادیں منجمد کر دیں

’تفریح کے لیے کہاں جائیں‘، بنوں میں ایک بار پھر فیملی پارک کا تنازع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی