ایئر انڈیا کی برمنگھم سے دہلی جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع، ریاض میں ہنگامی لینڈنگ


ایئر انڈیا کی برمنگھم سے دہلی جانے والی پرواز اے آئی 114 میں بم کی موجودگی کی دھمکی کے بعد طیارے کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی جانب موڑ دیا گیا جہاں اس نے بحفاظت لینڈنگ کی۔انڈین میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’دھمکی موصول ہونے کے فوری بعد طیارے کو ریاض منتقل کیا گیا کیونکہ اس وقت سب سے نزدیک ترین ایئرپورٹ ریاض میں ہی تھا جہاں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مکمل سہولیات موجود تھیں۔ ریاض میں سکیورٹی اداروں کی جانب سے مکمل جانچ پڑتال کے بعد کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔‘پرواز میں موجود تمام مسافروں کو طیارے سے بحفاظت اتار کر اور اُنہیں ہوٹل منتقل کیا گیا ہے۔ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ مسافروں کو اُن کی منزل یعنی دہلی پہنچانے کے لیے متبادل پروازوں کا بندوبست کیا جا رہا ہے اور اگلے 24 گھنٹوں میں تمام مسافروں کو دہلی روانہ کر دیا جائے گا۔ایئر انڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس روزانہ 1100 سے زائد پروازیں چلاتی ہیں جن کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ مسافر سفر کرتے ہیں۔‘Air India plane with 242 passengers onboard crashed near Ahmedabad airport. pic.twitter.com/Ug2A86ABlW— Cow Momma (@Cow__Momma) June 12, 2025’ہماری اولین ترجیح محفوظ پروازیں ہیں، حالیہ دنوں میں فضائی حدود کی بندش، یورپ و مشرقی ایشیا کے ایئرپورٹس پر رات کے اوقات میں کرفیو، فضائی ٹریفک میں بھیڑ اور دیگر غیر متوقع مسائل کے باعث بعض پروازوں میں تاخیر یا منسوخی جیسے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔‘بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’21 جون کی پرواز اے آئی 114 کو بم کی دھمکی کے بعد ریاض منتقل کیا گیا جہاں طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی اور سکیورٹی چیک مکمل کیے گئے۔ تمام مسافروں کو اتار لیا گیا ہے اور اُنہیں ہوٹل فراہم کر دیا گیا ہے۔ ہم اس غیر متوقع صورتحال پر مسافروں سے دلی معذرت خواہ ہیں اور اُنہیں ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔‘یاد رہے کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا ہے جب صرف 10 روز قبل ہی احمد آباد سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 717 ٹیک آف کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس سے فضائی سفر کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

کیا امریکا ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے میں ناکام رہا؟

’روٹی، کپڑا اور مکان‘: نیو یارک کے پہلے مسلم میئر بننے کے خواہشمند ظہران ممدانی ڈیموکریٹک امیدوار منتخب

افزودہ یورینیئم کہاں گئی؟ ایران اسرائیل جنگ بندی کے باوجود وہ سوال جو امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے اب بھی موجود ہیں

’تاریخ کے کامیاب فوجی حملے کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘: ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملے کی انٹیلیجنس رپورٹ مسترد کر دی

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ برقرار ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

جاپان کے ہتھیار ڈالنے کی سالگرہ، چین کا نئے فوجی سازوسامان کی نمائش کرنے کا فیصلہ

عالمی جنگ میں جاپان کے ہتھیار ڈالنے کی سالگرہ، چین کا نئے فوجی سازوسامان کی نمائش کرنے کا فیصلہ

ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے میں ہونے والے نقصان سے متعلق انٹیلیجنس رپورٹ ’مکمل طور پر غلط ہے‘: وائٹ ہاؤس

امریکی حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ نہیں کیا: ابتدائی انٹیلیجنس رپورٹ میں دعویٰ

ٹرمپ کے اظہار برہمی کے بعد ایران اور اسرائیل کے بیچ جنگ بندی بحال، عالمی رہنماؤں کا خیر مقدم

ایران جنگ بندی کا احترام کرے گا بشرطِ یہ کہ اسرائیل بھی ایسا ہی کرے: ایرانی صدر

فرانس میں ’منظم گینگ‘ کی فائرنگ سے دلہن ہلاک، دو حملہ آور گرفتار

’امریکہ اور ایران دونوں کے لیے اگلا مرحلہ زیادہ فیصلہ کن ہو سکتا ہے‘

ایران نے امریکی اڈے پر حملہ اپنے دفاع کے موروثی حق کو استعمال کرتے ہوئے کیا، ترجمان ایرانی وزیر خارجہ

اسرائیل، امریکا کی جانب سے تجویز کردہ جنگ بندی کی تجویز سے متفق ہے، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی