
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کا احترام کرے گا بشرطِ یہ کہ اسرائیل بھی اپنی شرائط پر قائم رہے۔برطانوی وزیر اعظم سر کیئر سٹامر نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ’برقرار رہنی چاہئے۔‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’اسرائیل اور ایران دونوں جنگ کو یکساں طور پر روکنا چاہتے تھے۔‘ایران کے وزیر صحت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 13 جون سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 606 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔قطر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں پیر کے روز امریکہ کے زیرِ انتظام العدید ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتے، انھوں نے کہا کہ وہ ’جتنا جلدی ممکن ہو سب کچھ پرسکون دیکھنا چاہتا ہوں۔‘ امریکی حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ نہیں کیا: ابتدائی انٹیلیجنس رپورٹ میں دعویٰ