جاپان کی فوج کا اپنی سرزمین پر پہلی مرتبہ میزائل کا تجربہ، ’نتائج کا جائزہ لیا جا رہا ہے‘


جاپان کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پہلی مرتبہ جاپانی سرزمین پر میزائل کا تجربہ کیا ہے۔امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق منگل کو جاپانی فوج نے زمین سے بحری جہاز تک مار کرنے والے کم فاصلے تک مار کرنے والے ٹائپ 88 میزائل کا تجربہ کیا۔اس میزائل کا تجربہ جاپان کے شمال میں ہوکائیدو کے جزیرے میں واقع شِزونائی اینٹی ایئر فائرنگ رینج میں کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کی پہلی آرٹلری بریگیڈ کی مشق میں تقریباً 300 فوجی شامل تھے۔ان فوجیوں نے ہوکائیدو کے جنوبی ساحل سے تقریباً 40 کلومیٹر (24 میل) دُور بغیر کپتان کے ایک بحری جہاز پر فائرنگ کی۔انہوں نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ ’منگل کو کیے گئے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ٹیسٹ کے نتائج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔‘یہ ٹیسٹ ایسے وقت میں کیا گیا جب جاپان، چین کے مقابلے میں اپنی جوابی حملے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کرنے کے لیے فوجی تیاری میں تیزی لا رہا ہے۔جاپان رواں برس کے آخر تک ٹوماہاکس سمیت طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائلوں کو نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔واضح رہے کہ جاپان اس سے قبل اپنے دفاعی شراکت داروں امریکہ اور آسٹریلیا کے علاقوں سمیت بیرونِ ملک میزائل تجربات کر چکا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

جنگ ختم کرانے میں ’تاریخی کردار‘، صدر ٹرمپ نوبیل انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد

جاپان کی فوج کا اپنی سرزمین پر پہلی مرتبہ میزائل کا تجربہ، ’نتائج کا جائزہ لیا جا رہا ہے‘

کیا امریکا ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے میں ناکام رہا؟

’روٹی، کپڑا اور مکان‘: نیو یارک کے پہلے مسلم میئر بننے کے خواہشمند ظہران ممدانی ڈیموکریٹک امیدوار منتخب

افزودہ یورینیئم کہاں گئی؟ ایران اسرائیل جنگ بندی کے باوجود وہ سوال جو امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے اب بھی موجود ہیں

’تاریخ کے کامیاب فوجی حملے کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘: ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملے کی انٹیلیجنس رپورٹ مسترد کر دی

کیا ایران عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون ختم کرنے جارہا ہے؟

زہران ممدانی ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے مئیر کے لیے پہلے مسلمان امیدوار نامزد

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ برقرار ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

جاپان کے ہتھیار ڈالنے کی سالگرہ، چین کا نئے فوجی سازوسامان کی نمائش کرنے کا فیصلہ

عالمی جنگ میں جاپان کے ہتھیار ڈالنے کی سالگرہ، چین کا نئے فوجی سازوسامان کی نمائش کرنے کا فیصلہ

ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے میں ہونے والے نقصان سے متعلق انٹیلیجنس رپورٹ ’مکمل طور پر غلط ہے‘: وائٹ ہاؤس

امریکی حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ نہیں کیا: ابتدائی انٹیلیجنس رپورٹ میں دعویٰ

ٹرمپ کے اظہار برہمی کے بعد ایران اور اسرائیل کے بیچ جنگ بندی بحال، عالمی رہنماؤں کا خیر مقدم

ایران جنگ بندی کا احترام کرے گا بشرطِ یہ کہ اسرائیل بھی ایسا ہی کرے: ایرانی صدر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی