
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے برس پڑے اور ایرانی جوہری تنصیبات کی ’مکمل تباہی‘ کے حوالے سے شکوک پر مبنی رپورٹس کو مسترد کردیا۔ یاد رہے امریکی میڈیا کے علاوہ اسرائیلی میڈیا نے بھی حالیہ رپورٹ میں اس بات کا تذ کرہ کیا ہے۔
سی این این اور نیویارک ٹائمز نے امریکہ کی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے ابتدائی جائزے کا حوالہ دیا ہے جس کے مطابق امریکی حملوں میں ایران
کے جوہری پروگرام کے اہم ترین حصے تباہ نہیں ہوئے بلکہ حملوں سے ایران کا جوہری پروگرام محض چند ماہ پیچھے چلا گیا ہے۔