عالمی جنگ میں جاپان کے ہتھیار ڈالنے کی سالگرہ، چین کا نئے فوجی سازوسامان کی نمائش کرنے کا فیصلہ


چین 3 ستمبر کو  جاپان کی دوسری جنگ عظیم میں ہتھیار ڈالنے کی 80ویں سالگرہ  کے موقع پر فوجی پریڈ منعقد کر رہا ہے ، جس میں  پیپلز لبریشن آرمی کے جدید ترین ہتھیاروں کی نمائش کی جائے گی۔صدر شی جن پنگ، جو کہ فوج کے سربراہ بھی ہیں، اس موقع پر خطاب کریں گے۔خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق  پیپلز لبریشن آرمی  سینیئر افسر وو زیک کے کا کہنا ہے کہ  پریڈ میں جدید طرز کی جنگی سازو سامان  پیش کی جائیں گی، جن میں ہائپرسونک ہتھیار اور مختلف اقسام کے الیکٹرانک آلات شامل ہوں گے۔ پیپلز لبریشن آرمی دنیا کی سب سے بڑی مستقل فوج ہے، جس کے اہلکاروں کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے، اور اس کے پاس جدید میزائل، طیارہ بردار جہاز اور لڑاکا طیارے موجود ہیں۔فوجی پریڈز  صدر شی جن  پنگ کی پسندیدہ تقریبات میں شامل ہیں، جو عموماً عوامی جمہوریہ چین کے قیام (1949)، جاپان کے ہتھیار ڈالنے اور   پی ایل اے کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جاتی ہیں۔ ان مواقع پر انتہائی منظم دستے، بکتر بند گاڑیوں کے قافلے اور فضائی یونٹس شامل ہوتے ہیں۔وو زیک کے کے مطابق جدید ترین ہتھیاروں کی شمولیت  پی ایل اے  کی ٹیکنالوجی کے رجحانات اور بدلتی ہوئی جنگی نوعیت سے ہم آہنگ ہونے کی مضبوط صلاحیت، اور مستقبل کی جنگوں میں کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت کا مظہر ہے۔جاپان نے 1937 میں چین پر حملہ کیا تھا اور مشرقی چین کے بڑے حصے پر قبضہ کیا تھا۔ جاپان کے خلاف زیادہ تر لڑائی نیشنلسٹوں نے لڑی، جو بعد میں کمیونسٹوں کے ہاتھوں مین لینڈ چین سے نکالے جانے کے بعد جزیرہ تائیوان چلے گئے۔چین کی وسیع  پیمانے پر فوجی اپ گریڈنگ کا زیادہ تر مقصد تائیوان پر قبضہ کرنا رہا ہے، جسے چین آج بھی اپنا حصہ تصور کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایشیا  پیسیفک میں امریکہ کی جگہ مرکزی فوجی طاقت بننے کی کوشش بھی اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ برقرار ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

جاپان کے ہتھیار ڈالنے کی سالگرہ، چین کا نئے فوجی سازوسامان کی نمائش کرنے کا فیصلہ

عالمی جنگ میں جاپان کے ہتھیار ڈالنے کی سالگرہ، چین کا نئے فوجی سازوسامان کی نمائش کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کے اظہار برہمی کے بعد ایران اور اسرائیل کے بیچ جنگ بندی بحال، عالمی رہنماؤں کا خیر مقدم

ایران جنگ بندی کا احترام کرے گا بشرطِ یہ کہ اسرائیل بھی ایسا ہی کرے: ایرانی صدر

فرانس میں ’منظم گینگ‘ کی فائرنگ سے دلہن ہلاک، دو حملہ آور گرفتار

’امریکہ اور ایران دونوں کے لیے اگلا مرحلہ زیادہ فیصلہ کن ہو سکتا ہے‘

ایران نے امریکی اڈے پر حملہ اپنے دفاع کے موروثی حق کو استعمال کرتے ہوئے کیا، ترجمان ایرانی وزیر خارجہ

اسرائیل، امریکا کی جانب سے تجویز کردہ جنگ بندی کی تجویز سے متفق ہے، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

کیا ٹرمپ کا داؤ ایران اور اسرائیل کے بیچ میزائلوں کا تبادلہ روک پائے گا؟

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اب مؤثر ہو چکی ہے: ٹرمپ

ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل حملہ، تین افراد ہلاک

جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کی جائے، ٹرمپ: جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاکپور

ایرانی میزائل فضا میں تباہ، ملکی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ: قطری وزیرخارجہ

ایران اسرائیل جنگ بندی پر تاحال کوئی معاہدہ نہیں ہوا، ایرانی وزیر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی